ہم عراق میں اپنے مقاومتی بھائیوں کیساتھ ہیں، سید عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں فالح الفیاض نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عراقی حکومت و عوام کا ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی رضاکار دفاعی فورس "الحشد الشعبی" کے سربراہ "فالح الفیاض" اس وقت ایرانی حکام سے مشاورت کے لئے تہران میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے آج دوپہر کو ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے ایران اور تہران کے مابین اسٹریٹجک تعلقات پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی پیشرفت پر مشاورت کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عراق کے امن و استحکام کی خاطر الحشد الشعبی کے مثبت علاقائی کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہم ہمیشہ اپنے عراقی اور سارے خطے میں موجود مقاومتی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب سید عباس عراقچی کے ساتھ موجود، فالح الفیاض نے ایرانی حکام سے اپنی گفتگو اور ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت و عوام کا ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا۔ نیز انہوں نے شہدائے مقاومت جنرل "قاسم سلیمانی"، "ابو مهدی المهندس" اور "سید حسن نصر الله" کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس ملاقات میں فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورت حال سمیت دونوں ہمسایہ مسلمان ممالک کی عوام کے مشترکہ مفادات کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی انہوں نے
پڑھیں:
ایرانی سیٹلائٹ روسی سوئیوز راکٹ کے ذریعے کل خلا میں روانہ ہوگا
ایران رواں ہفتے ایک روسی سوئیوز راکٹ کے ذریعے اپنا سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا۔ یہ پرواز روس کے ووستوچنی کوسموڈروم سے ایک کثیر سیٹلائٹ مشن کا حصہ ہے۔
ایرانی سیٹلائٹ کو جمعہ، 25 جولائی 2025 کو صبح 9:54 بجے (ایران کے وقت کے مطابق) روس کے مشرق بعید علاقے میں واقع ووستوچنی کوسموڈروم سے روانہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی میزائل حملے میں امریکی ایئربیس نشانہ بنا، بالآخر پینٹاگون مان گیا
اس مشن میں سوئیوز راکٹ دو بڑے سیٹلائٹس ’آئیونوسفئیر-ایم نمبر 3 اور 4‘ کے ساتھ 18 چھوٹے سیٹلائٹس بھی خلا میں لے کر جائے گا۔
یہ لانچ روس کے جاری کثیر سیٹلائٹ پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد سائنسی، تحقیقی اور تجارتی سیٹلائٹس کو زمین کے مدار میں پہنچانا ہے۔
روسی خلائی ایجنسی نے 22 جولائی کو راکٹ کو ووستوچنی کے لانچ پیڈ 1-ایس پر نصب کر دیا تھا تاکہ مشن کی تیاری مکمل کی جا سکے۔
لانچ سے پہلے راکٹ پر ایرانی خلائی ایجنسی اور ایرانی خلائی تحقیقاتی مرکز کے لوگوز بھی چسپاں کیے جا چکے ہیں، جو اس مشن میں ایران کی شرکت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یورپی شہر پر 5 ڈرون حملے ممکن ہیں، ایران کے سابق اعلیٰ عہدیدار کی وارننگ
تاہم روسی حکام نے چھوٹے سیٹلائٹس کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں، جیسے کہ ان کا تعلق کن ممالک سے ہے یا ان کے مخصوص مقاصد کیا ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایرانی سیٹلائٹ خلا روس ووستوچنی کوسموڈروم