چیمپئنز ٹرافی، کئی ستارے نظروں سے اوجھل رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں عہد حاضر کے اہم ستارے نظروں سے اوجھل رہیں گے، کئی پلیئرز انجری یا دیگر مسائل کے سبب باہر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے، جس کے سبب ایونٹ میں شریک ٹیموں کو اپنے بہترین کھلاڑیوں کے بغیر ٹرافی کی جنگ میں شامل ہونا پڑرہا ہے، ان میں نمایاں ترین بھارتی پیسر جسپریت بمرا اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ہیں۔
آئی سی سی کے 8 ملکی ایونٹ میں شائقین کرکٹ دنیا کے بہترین اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے آرزومند تھے لیکن ان کی یہ خواہش مکمل طور پر پوری نہیں ہوپائے گی ،البتہ یہ دیگر پلیئرز کے لیے سنہری موقع ہوگا جو شوپیس ایونٹ میں غیرمعمولی پرفارمنس سے راتوں رات چمکتے ستاروں میں ڈھل سکتے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولرحارث رؤف نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سے حالیہ ٹرائنگولر سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ،گوکہ وہ خود کو فٹ قرار دے رہے ہیں، البتہ ایونٹ کے دوران ان کی فٹنس پر دھڑکا ہی لگا رہے گا،نوجوان بیٹر صائم ایوب بھی انجری سے دوچار ہیں،ان کی عدم موجودگی سے ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے، البتہ ٹیمیں اپنے دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی۔
آسٹریلیا کو اپنے اولین انتخاب پیس اٹیک کا ساتھ میسر نہیں ہے، کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ جوش ہیزل ووڈ بھی ایونٹ سیباہر ہوچکے، مچل اسٹارک نے ذاتی وجوہات کے سبب ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ، مارکس اسٹونیس نیاچانک ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے کر سب کو حیران کردیا، ان کا نام آسٹریلیا نے عبوری اسکواڈ کا حصہ بھی بنایا تھا، مچل مارش کے لیے کمر کی انجری کے سبب سیزن میں دوبارہ کرکٹ کھیل پانا مشکل ہوگا۔
انگلینڈ کے جیکب بیتھل اور کیوی لوکی فرگوسن بھی ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کررہے ہیں، راچن رویندرا کے ماتھے پر گیند لگ چکی ہے، ان کی دستیابی کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر ہوگا.
جنوبی افریقہ کیاینرچ نورکیا اور گیرالڈ کوئٹزی بھی ایکشن میں نظر نہیں آسکیں گے، نورکیا دسمبر 2024 سے مسابقتی کرکٹ نہیں کھیل پائے ہیں، ان کی جگہ گیرالڈ کوئٹزی کو چنا گیا لیکن وہ بھی گروئن انجری کا شکار ہوکر باہر ہوگئے، افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ، انھیں یہ انجری دسمبر کے دورئہ زمبابوے میں پیش آئی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! کرکٹ نہیں کھیلیں گے
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعے پر پاکستان کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ
بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت پاکستان کو "درزی" کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گا
گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملہ ہوا جس میں 26 سیاحوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر ہندوستان نے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرادیا اور بورڈ نے حکومتی ایما پر کرکٹ کھیلنے سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت پاکستان نہیں جائیں گے
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔