لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں عالمی فلسطین کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ غزہ کی سرزمین ہڑپ کرنے کے لیے اپنا شیطانی کھیل شروع کرچکے ہیں۔ امریکی واسرائیلی شیطانی منصوبے کے سدباب کے لیے عالم اسلام کو اب تو متحد ہوجانا چاہیے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر بڑھتا جارہا ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے راستے بند کرنے کے مترادف ہیں۔ عالمی اداروں اور عالم اسلام کو فلسطین و جموں و کشمیر کے لیے بیک وقت طاقت ور حکمت عملی بنانا ہوگی وگرنہ ہر مسلم ملک ایک ایک کرکے عالمی استعماری ظلم کا شکار ہوگا۔ پاکستانیوں کی رگ و پے میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کی محبت رچی بسی ہے۔ اسلام آباد بین الاقوامی فلسطین کانفرنس نے اسلامی تحریکوں کا مضبوط موقف پیش کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں پاکستان بزنس فورم کے صدر کاشف چودھری، جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللہ رندھاوا اور اعلان گروپ کے سعید کھوکھر سے ملاقات، عشائیہ تقریب میں کہا کہ سیاست، صحافت، معیشت اور جمہوریت کو غیرذمے دارانہ رویوں کی وجہ سے زوال پذیر کردیا گیا ہے۔ آئین پر عملدرآمد اور سیاسی بحرانوں کے خاتمے، سیاسی استحکام کے لیے قومی سیاسی جمہوری قیادت کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہوںگے، کچھ جماعتوں کے اتحاد سے نہیں قومی ترجیحات، قومی ایجنڈے پر قومی قیادت کا اتفاق ناگزیر ہے۔ معیشت کی بحالی کے لیے زراعت اور تعمیراتی سیکٹر کو اہمیت دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کے دائرے میں رہتے ہوئے ریاست اپنی عیاشیاں، شاہ خرچیاں، کرپشن اور مفت خوری بند کرے اور اقتصادی پہیے کو رواں دواں رکھنے کے لیے ہر ترجیح اختیار کرے۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحصالی قوتوں کا سب سے بڑا ہدف انسانوں کو تقسیم کرنا، انسانوں کی آزادی اور جمہوری حقوق کو غصب کرنا اور ناجائز بنیادوں پر مٹھی بھر ناجائز طاقت ور گروہ کو انسانوں پر مسلط کرنا ہے۔ عوام کھلی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں کہ اشتراکیت، لبرل ازم اور مغربی سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہوچکا ہے۔ انسانوں کے حقوق کے شکاری استعماری اب مادر پدر آزادی، اباحیت، اخلاق باختگی اور فرسودہ قوم پرستی اور نفرتوں کے ذریعے انسانوں کو غلام بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی استحصالی قوتوں کو آئین کی پابندی،، قرآن و سنت کی بالادستی اور انسانی حقوق و وسائل کی منصفانہ تقسیم کی مزاحمتی جدوجہد سے شکست دے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد لیاقت بلوچ کے لیے

پڑھیں:

آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہو گا، آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں،ہم ہر لحاظ سے تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر پاکستان کو موردالزام ٹھہرانا افسوسناک ہے،بھارت کے پاس کوئی وجہ نہیں پہلگام واقعہ کو پاکستان کے ساتھ جوڑا گیا، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، معاہدے میں لکھا ہے کہ اس کو ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہوگا،ان کاکہناتھا کہ بھارت نے اٹاری بارڈر بند کیا،کل ہم نے واہگہ بارڈر بند کردیا،اٹاری بارڈر بند کرنے پر پاکستان نے جوابی طور پر واہگہ بارڈر کو بند کیا، پاکستانی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کردی ہے،ہم نے بھارت کے ساتھ تمام تجارت معطل کردی ہے،بھارتی ہائی کمیشن میں موجود دفاعی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے،بھارتی شہریوں کو 30اپریل تک پاکستان سے واپس جانا ہوگا، بھارتی ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد کم کرکے 30کردی،سارک سکیم کے تحت پاکستان میں موجود بھارتیوں کے ویزے منسوخ کردیئے، ویزا معطلی کے فیصلے کا اطلاق سکھ یاتریوں پر نہیں ہوگا۔

پاک بھارت جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق

نائب وزیراعظم نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہو گا، آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں،سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے 24کروڑ عوام کی لائف لائن ہے،کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیں گے،ہم ہر لحاظ سے تیار ہیں، بہتر ہے بھارت ایسی کوئی غلطی نہ کرے،کسی نے ایڈونچر کا سوچا تو جواب اسی طرح ملے گا جیسے ماضی میں دیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں،اسحاق ڈار
  • بھارت کیخلاف پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد، جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق
  • آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے سفارتی برادری کو آگاہ کردیا
  • دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارتی مشنز کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ
  • بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • تحریک تحفظ آئین کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
  • اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی
  • فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا