فرانس اور جرمنی کا یورپ کے دفاعی اخراجات میں اضافے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھی اتفاق کیا کہ امن طاقت سے حاصل ہوتا ہے، اس ہنگامی ملاقات کا بنیادی مقصد امریکا کے یورپ کو شامل کیے بغیر روس سے مذاکرات کے امکانات پر غور کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پیرس میں ہونے والی ملاقات میں فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے یورپ کے دفاعی بجٹ میں بڑے اضافے پر مکمل اتفاق کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر متفق ہوئے کہ کسی امن معاہدے کے بغیر جنگ بندی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھی اتفاق کیا کہ امن طاقت سے حاصل ہوتا ہے، اس ہنگامی ملاقات کا بنیادی مقصد امریکا کے یورپ کو شامل کیے بغیر روس سے مذاکرات کے امکانات پر غور کرنا تھا۔ قبل ازیں برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے پیرس میں فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد برطانوی فوج کو امن قائم کرنے کے لیے یوکرین بھیجنے پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-30