چین کی نجی معیشت کا دنیا کے لئے موسم بہار کا پیغام ہے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
چین کی نجی معیشت کا دنیا کے لئے موسم بہار کا پیغام ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
چین میں ایک اعلیٰ سطحی نجی انٹرپرائز سمپوزیم منعقد ہوا۔ گزشتہ چھ سال سے زائد عرصے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے نجی کاروباری اداروں سے متعلق سمپوزیم میں شرکت کی ۔
اس سمپوزیم میں نہ صرف اس بات پر زور دیا گیا کہ نجی معیشت کی ترقی کے لئے چین کی بنیادی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوسکتی ہیں اور نہ ہی تبدیل ہوں گی ، بلکہ نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی سمت کی بھی نشاندہی کی گئی۔
سمپوزیم میں نجی کاروباری اداروں کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا تاکہ نجی معیشت کا تحفظ کیا جائے ۔
دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے چین کا عالمی معیشت میں حصہ کئی سالوں سے تقریباً 30 فیصد کے لگ بھگ رہا ہے۔ اس معاملے میں چین کی نجی معیشت “ٹیکس آمدنی کا 50فیصد سے زیادہ ، جی ڈی پی کا 60فیصد سے زیادہ ، تکنیکی جدت طرازی کی کامیابیوں میں 70فیصد سے زیادہ ، روزگار میں 80فیصد سے زیادہ ، اور کاروباری اداروں کی تعداد میں 90فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتی ہے”۔لہذا، چین کی نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی عالمی اقتصادی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے.
گزشتہ سال کے اواخر میں نجی معیشت کی ترقی سے متعلق چین کا پہلا بنیادی قانون یعنیٰ نجی معیشت کے فروغ سے متعلق مسودہ قانون کو نظرثانی کے لیے چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو پیش کیا گیا تھا۔یہ اعتماد ظاہر کیا گیا ہے کہ کاروباری ماحول کی مسلسل بہتری کے ساتھ ، چین میں”نجی معیشت کی ترقی کے وسیع امکانات ہیں اور نجی کاروباری اداروں اور نجی صنعتکاروں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا صحیح وقت آ چکا ہے”۔ ایسا”چینی اعتماد” دنیا کے لئے موسم بہار کا پیغام لارہا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
لاہور، کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز جیکب آباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپور خاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور بھی گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
Post Views: 1