ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
میڈیا اور یوٹیوبرز کے احتجاج کے باعث بھارتیوں کے جھنڈا نہ لگانے کے اعتراض کو بھی پاکستان نے ختم کردیا۔
گزشتہ روز بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر آگ بگولہ ہوگئے تھے۔
اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے
ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا نہ ہونے پر تنقید کررہا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پاکستانی صحافی نے نیشنل اسٹیڈیم کے اندر بھارتی ٹیم کے جھنڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے، ہمارے دل بڑے ہیں، آپ کی طرح گھٹیا نہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ہمارا جھنڈا کیوں نہیں لگایا، بھارت کو نیا اعتراض
انہوں نے کیشپن میں بھارتی یوٹیوبرز اور صحافیوں کو بتایا کہ پڑوسی ملک کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی کی کوریج کیلئے درخواست کرنیوالے تمام 7 ہندوستانی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ آج میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھ دیا گیا، انتہا پسند آگ بگولہ
دوسری جانب بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان میں اپنے میچز کھیلیں گی جبکہ انڈین ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز دبئی میں ہی کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ 23 فروری کو شیڈول ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی میں بھارت
پڑھیں:
آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔
اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔
اینڈی پائیکرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا، ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دینا کھیل کی روح کے خلاف ہے۔