بارکھان : مسلح افراد کا حملہ، بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل،صدر ووزیراعظم کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بارکھان میں مسلح افراد نے بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا،صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے بارکھان میں 7 مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، مسافر بس کوئٹہ سے لاہور جا رہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔اے سی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع پر لیویز اور ایف سی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی، قتل عام کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔اسسٹنٹ کشنر بارکھان نے مزید بتایا کہ رکنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے چھپر اور کنگری کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا۔ صدرمملکت نے بارکھان میں 7 مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ہے ۔صدرمملکت نے کہا کہ بے گناہ افراد کا قتل بزدلانہ اور گھنائونا عمل ہے، دہشت گردعناصر امن اور انسانیت کے دشمن ہیں ،دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔صدر مملکت نے واقعہ میں جاں بحق ہونے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کا بس کے مسافروں کو جاں بحق کرنے پرافسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے ، وزیراعظم نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ۔شہبازشریف نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنا پڑے گی، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مسافروں کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا دہشت گرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے، سخت جواب دیا جائے گا، پاکستانیوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بارکھان واقعہ کے بعد ایف سی اور لیویز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بارکھان میں مسلح افراد مسافروں کو واقعہ کی
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ صدیق نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔
قائد آباد مجید کالونی اسپتال چورنگی الیاس کوچ اڈے کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا، ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
لانڈھی 4 نمبر زمان آباد میں فائرنگ سے 30 سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران بازو پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا لیاقت آباد 10 نمبر الیکٹرانک مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
لیاقت آباد پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 16 سالہ حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔