آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کا شاندار فضائی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاندار فضائی مظاہرے نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر قوم کو سلام پیش کیا، جبکہ شاہین بریک کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو مسحور کر دیا۔
جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل شاہینوں کی مہارت نے فضاؤں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔ فخرِ پاکستان جے ایف-17 تھنڈر، جو کئی بین الاقوامی مشقوں میں اپنی حربی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، بھی فلائی پاسٹ میں شامل تھا۔
پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف-17 تھنڈر کی مختلف دوست ممالک کی فضائی افواج میں شمولیت اس کی بے مثال حربی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
پاک فضائیہ کے اس شاندار فلائی پاسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔