مریم نواز کی مقبولیت سے 2 صوبائی حکومتیں پریشان ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا کھلا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر محسوس ہوتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے، ان سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بَک رہے ہیں، پہلے بانیٔ پی ٹی آئی ان کے بارے میں اخلاقیات سے گِری گفتگو کرتے تھے اور اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا، ان کی خاندانی اقدار اور ان کی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، مخالفین حسد اور تعصب کی عینک اتاریں اور پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
راؤ دلشاد:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پہنچیں۔
انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب