ایلون مسک کے نئے غیر متوقع بیان نے انٹرنیٹ پر ایک نیا طوفان برپا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے اور جدید ٹیکنالوجی کے سرخیل، ایلون مسک، اپنے حیران کن اور غیر متوقع بیانات کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ویمپائر حقیقت میں موجود ہیں‘ اور ہوسکتا ہے کہ وہ امریکی حکومت سے مالی فوائد حاصل کر رہے ہوں۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ایک سرکاری ڈیٹا شیٹ شیئر کی، جس میں حیران کن اعداد و شمار موجود تھے۔
ان کے مطابق، امریکی حکومت لاکھوں ایسے افراد کو سوشل سیکیورٹی کے تحت فنڈز دے رہی ہے، جن کی عمریں 100 سال سے زائد ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس ڈیٹا کے مطابق، تقریباً 20 ملین (2 کروڑ) افراد ایسے ہیں جن کی عمر 100 سال یا اس سے زیادہ ہے، اس میں 130 سال سے 139 سال کے 3.
یہ کیسے ممکن ہے؟
اگرچہ امریکہ کی کل آبادی تقریباً 335 ملین (33.5 کروڑ) ہے، لیکن امریکہ کی مردم شماری کے مطابق، 2020 میں 100 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد صرف 80 ہزار تھی۔ ایسے میں مسک کے پیش کردہ اعداد و شمار کا حقیقت سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔
اس حیران کن تضاد پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایلون مسک نے مذاقاً کہا، ’ہوسکتا ہے کہ ٹوائی لائٹ فلم سچ ہو اور حقیقت میں ویمپائر سوشل سیکیورٹی کے پیسے لے رہے ہوں۔‘مسک کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا۔ کچھ لوگوں نے اسے محض ایک مذاق سمجھا، لیکن کئی صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ درحقیقت ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل ہوسکتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا، ’اگر 100 سال یا اس سے زائد عمر کے 20 ملین افراد واقعی سرکاری ریکارڈ میں موجود ہیں، تو یا تو ہمارے پاس امر ہونے والے لوگ موجود ہیں، یا پھر یہ ایک بہت بڑا ڈیٹا کرپشن اسکینڈل ہے۔‘
دوسری جانب، امریکی حکومت کے ایک محکمے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ سوشل سیکیورٹی میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد امریکی شہریوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ ان کے مطابق، اگر یہ ڈیٹا درست ہے تو یہ تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ثابت ہوسکتا ہے۔
حقیقت کیا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے سرکاری ریکارڈ میں ڈیٹا کی غلطیاں ہونا عام بات ہے، کیونکہ اکثر پرانے ریکارڈز کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا۔ تاہم، اگر واقعی لاکھوں ایسے افراد کو فنڈز مل رہے ہیں جو حقیقت میں موجود ہی نہیں، تو یہ امریکہ کے سوشل سیکیورٹی سسٹم کے لیے بہت بڑا مالی نقصان ثابت ہوسکتا ہے۔
ایلون مسک کا یہ بیان محض ایک مذاق تھا یا وہ واقعی کسی سنگین مسئلے کی نشاندہی کر رہے ہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن ایک بات طے ہے، ان کی یہ تھیوری انٹرنیٹ پر ایک نیا طوفان برپا کر چکی ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل سیکیورٹی ملین افراد ایلون مسک موجود ہیں ہوسکتا ہے کے مطابق
پڑھیں:
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، سستے گھروں کی اسکیم سمیت اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں، جن میں عوامی ریلیف اور صنعتی ترقی کے پہلو نمایاں ہوں گے۔
اجلاس میں کم آمدنی والے طبقات کے لیے 50 ہزار رہائشی یونٹس کے لیے مارک اپ سبسڈی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ سستے گھروں کی اسکیم کے تحت سبسڈی اور رسک شیئرنگ ماڈل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، جن پر منظوری متوقع ہے۔
علاوہ ازیں عوامی مفاد کے حوالے سے ایک اور اہم معاملہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کا ہے، جس کا تفصیلی جائزہ ای سی سی کے اجلاس میں لیا جائے گا تاکہ مہنگائی میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
اجلاس میں پاکستان گرین ٹیکس انومی کے نفاذ کی بھی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی پاکستان اسکل امپیکٹ بانڈ کے لیے ایک ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کی منظوری بھی متوقع ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک جامع رپورٹ بھی ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس میں اس شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف تجاویز شامل ہیں۔ اسی طرح شپ بریکنگ اور ری سائیکلنگ کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے سے متعلق وزارت میری ٹائم افیئرز کی جانب سے سمری پیش کیے جانے کی توقع ہے، جس سے ملکی معیشت میں نئے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
ایجنڈے میں ریڈیو بیسڈ سروس چارجز پر نظرثانی اور نیکسٹ جنریشن موبائل براڈبینڈ سروسز سے متعلق تجاویز بھی شامل ہیں، جن پر بھی تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔