خیبرپختونخوا : 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر جبکہ دیگر 13 دہشت گروں کے سروں کی قیمت 10 لاکھ سے ایک کروڑ تک مقرر کردی گئی جبکہ اطلاع فراہم کرنے والوں کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے، جن میں کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت سب سے زیادہ 10 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
ضلع کرم کے بیگان گاؤں سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دیگر کمانڈرز، مفتی نور ولی محسود، خالد خراسانی اور شاہد عمر کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے کاظم کی گرفتاری یا خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو اپنی سخت پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کی عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت مطلوب افراد کی سرکوبی کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے سروں کی قیمت
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے قلات میں آپریشن کر کے بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ’’عزمِ استحکام‘‘ ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے چار بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کیلئے اہم کامیابی قرار دیا اور سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن “عزمِ استحکام” کے تسلسل کو قومی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔
انہوں نے بھارتی پشت پناہی میں سرکردہ 4 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دھہتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے انڈین سپانسرڈ دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا، قوم فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔