بیٹے نے اپنی شادی پر نہیں بلایا؛ اداکار راج ببر کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
راج ببر اور سمیتا پاٹل کے بیٹے پریتیک نے اپنی دوست پریہ بنرجی کے ساتھ ایک شاندار تقریب میں شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی اس لیے بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی ہے کیوں کہ دلہے کے والد اداکار راج ببر کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔
پریتیک کے سوتیلے بھائی نے بتایا کہ جب میں نے ڈیڈی (راج ببر ) سے کہا کہ میڈیا والے پوچھ رہے ہیں کہ آپ لوگوں کو شادی میں کیوں نہیں بلایا گیا تو میرے والد نے جواب دیا کہ کہہ دو مرد تو شادی کرتے رہتے ہیں۔ اس میں ایسا کیا ہے جو نیا ہے۔
آریہ ببر نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ میرے والد نے دو بار شادی کی، میری بہن نے دو شادیاں کیں اور اب میرا بھائی دوسری بار شادی کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ میرا کتا بھی دو گرل فرینڈز رکھتا ہے۔ تو مجھے دوسری بار شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں البتہ جہاں تک میری بات ہے تو میں بس طلاق کے جھمیلوں سے نمٹنے میں سست ہوں۔
آریہ نے مزید کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ پریتیک نے اپنی شادی میں مجھے کیوں نہیں بلایا میں سمجھتا تھا کہ پریتیک اور میں سوتیلے بھائی ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔
آریہ نے کہا کہ اگرچہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ پریتیک میری ماں نادرہ بابر کو مدعو نہیں کرنا چاہتا تھا جو ان کی سوتیلی ماں ہیں لیکن کم از کم اسے اپنے والد راج ببر اور مجھے ضرور بلانا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ معروف اداکار راج ببر نے پہلی شادی اداکارہ سمیتا پاٹل سے کی تھی جن سے ایک بیٹا پریتیک ہے تاہم اداکارہ کے انتقال کے بعد راج ببر نے دوسری شادی کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی میڈیا کا نیا ڈرامہ: لاہور، کراچی اور نیویارک پرقبضے کا دعویٰ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا افواجِ پاکستان کی کامیاب کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مسلح افواج کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے “فالس فلیگ آپریشنز” کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں معروف ویب سائٹ “دی وائر” تک رسائی بھی روک دی گئی ہے، تاکہ حقیقت عوام کے سامنے نہ آسکے۔ بھارتی بزنس مین کی جانب سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں پر مبنی تصدیق کے بغیر کیے گئے ٹوئٹس کو وہ خود ڈیلیٹ کر رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی میڈیا چینل “آج تک” نے لاہور، “زی نیوز” نے کراچی اور “ریپبلک” نے نیویارک کو اپنی خبروں میں “فتح” کر لیا، جو سراسر بے بنیاد دعوے ہیں۔ عوام میں ان خبروں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جب کہ بھارتی میڈیا کے اینکرز جھوٹ پر مبنی بیانیے کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔
مزیدپڑھیں:مولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دے دیا