آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے رجحان میں اضافہ، ایک لاکھ افراد نے آن لائن لائسنس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے آن لائن ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس کا آن لائن حصول شروع کردیا۔ ڈی آئی جی لائسنسنگ اقبال دارا نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید اور انٹرنیشنل پرمٹ کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ افراد نے لرنر لائسنس آن لائن حاصل کرلیےجب کہ 5 ماہ میں 4160 آن لائن مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئی جب کہ 3720 شہریوں کو آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیا گیا۔ڈی آئی جی اقبال دارا نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی ویب سائٹ پر 2 لاکھ سے زائد صارفین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کیساتھ بدسلوکی، خیبرپختونخوا کا ایم پی اے اور گارڈز زیر حراست
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس ا ن لائن
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 افراد گرفتار، 75 لاکھ روپے برآمد، ایف آئی اے
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان زون میں بڑی کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار
گرفتار افراد میں وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود شامل ہیں جنہیں کوئٹہ اور گوادر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 75 لاکھ 90 ہزار روپے نقد، چیک بکس، موبائل فونز اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، 20 بنگلہ دیشی باشندے گرفتار
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی میں ملوث تھے اور برآمد شدہ کرنسی کے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں