ملک بھر میں تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں: سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو اکٹھا کرے گے، ملک بھر میں تحریک شروع کریں گے، رمضان اور رمضان کے بعد آپشن دستیاب ہے، ہم رکنے والے نہیں ہے۔
پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت جو سیاسی قیدی ہیں ان کے لیے ہم نے آگے بڑھنا ہے، علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر اچھے کام کررہے ہیں، علی امین گنڈاپور کے پی کے وزیر اعلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں، آئین کی بالادستی کے لئے ہم اواز اٹھائیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ آج ہماری شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہے، سندھ کی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 5 مئی کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اپوزیشن اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسے اور احتجاج ہوگا۔ 5 مئی کو کراچی میں اے پی سی جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔
اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ زیر عتاب ہے، ججز کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ کا انتہائی نازک مرحلہ ہے، ملک کی پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کی عوام کے تحفظات کو دور کرنا ہوگا، ملک میں جبر اور لاقانونیت کا دور دورا ہے۔ عوام ہمارے ساتھ چلے، ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہوگا۔