پاکستان میں داعش کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حساس ادارے نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ واضح رہے کہ داعش خراسان کے نام سے دہشت گرد گروہ پاکستان، افغانستان اور ایران کے سیکورٹی اداروں اور عوام کیخلاف قتل و غارت، دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیٹ ورک
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
—فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعظم سعودی فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔