بیجنگ :
نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز 25 سے 27 فروری تک چین کے دورے پر آئیں گے۔ جمعرات کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے اس بارے میں یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دورہ رواں سال چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا اہم اعلی سطحی تبادلہ ہے اور یہ 2023 میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پیٹرز کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اتفاق رائے کو آگے بڑھانے اور چین-نیوزی لینڈ تعلقات کی بہتر ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے اہم ہے۔ دورے کے دوران، وزیر خارجہ وانگ ای نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز کے ساتھ چین-نیوزی لینڈ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔چینی ترجمان نے کہا کہ چینی فریق نیوزی لینڈ کے ساتھ حکمت عملی سے متعلق مواصلات کو مضبوط بنانے، باہمی فہم کو بڑھانے، تبادلے اور تعاون کو گہرا کرنے، چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے، باہمی احترام، تعاون پر توجہ مرکوز کرنے، اور مشترکہ ترقی کے حامل چین-نیوزی لینڈ تعلقات کی تشکیل کی توقع رکھتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں افراتفری کی پوری ذمہ داری نیدرلینڈز پر عائد ہے، چینی وزارت تجارت
  • نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے
  • بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ترکیہ کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان