چیمپئینز ٹرافی: افتتاحی میچ میں انجری کا شکارفخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری مل گئی۔  پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، جس کے بعد وہ بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ امام الحق کو اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث انکے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔ دوسری جانب قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلےکیلئے دبئی روانہ ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فخر زمان کی امام الحق

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

فخر زمان، حسن علی، نسیم شاہ، صائم ایوب حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث، سفیان مقیم کے نام بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی، 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان، بھارت ، یو اے اور عمان کو گروپ اے میں شامل
  • بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ: جو روٹ نے کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے
  • پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، اسحاق ڈار
  • لندن ہائیکورٹ، عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا
  • لندن ہائی کورٹ: عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
  • دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا
  • خاتونِ اول کے مرد ہونے کا دعویٰ کرنے پرپوڈکاسٹر کیخلاف مقدمہ
  • اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے؛ چوہدری انوار الحق