پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لئے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔
ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے 12 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کا اجلاس گزشتہ روز 4 بجے طلب کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس کےلئے علی محمد خان، صاحبزادہ حامد رضا، روف حسن اور دیگر انتظار کرتے رہے جبکہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، عمر ایوب سمیت دیگر سینئر قیادت میں سے کوئی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کی سربراہی میں 12 رکنی سیاسی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کے لئے تشکیل دی گئی تھی، ذیلی کمیٹی میں اسد قیصر، شبلی فراز، جنید اکبر، میاں اسلم اقبال، شاہ فرمان، صاحبزادہ حامد رضا، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان اور رو¿ف حسن شامل تھے۔
مزید بتایا گیا کہ 12رکنی سیاسی ذیلی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لئے حکمت عملی اور تجاویز مرتب کرے گی اور اگلا اجلاس چند دن میں متوقع ہے۔
باجوڑ میں 4سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، قریبی رشتے دار گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی
پڑھیں:
ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور میں ہوگا، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ واضح رہے کہ اسپارکو کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 25 جولائی 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 11 منٹ پر ہو گی۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔ ترجمان اسپارکو کے مطابق آج ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔