2025-06-22@18:17:02 GMT
تلاش کی گنتی: 2047

«کی رہائی کے لئے»:

    لاہور: گلبرگ پولیس نے گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والے متحرک گروپ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ کو جلو پارک کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل حالی روڈ کے قریب ڈلیوری کے بہانے شہری سے واردات کی تھی۔ ملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں مختلف اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے اور موقع پاکر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار گروپ نے گن پوائنٹ پر 13 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جن سے 50 ہزار سے زائد نقدی، پستول اور موٹر سائیکل برآمد...
    پاکستان شوبز کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے مداحوں کو اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری ایک ماہ بعد دی اور اپنے مشترکہ پیغام میں خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کے نام کا بھی اعلان کیا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کا نام "ولی حسن مرزا” رکھا گیا ہے، جس کی پیدائش 18 مئی 2025 کو ہوئی۔ دونوں فنکاروں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کے استقبال پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں، اور مداحوں سے دعا کی درخواست بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا نے پاک بحریہ کیساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطالوی بحری جہاز کیساتھ مشق میں پاک بحریہ کا بحری جہاز اور ائیر کرافٹ شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کی آپریشنل استعداد اور باہمی تعاون میں اضافہ تھا، گزشتہ برس اکتوبر میں اطالوی بحریہ کا کیرئیر اسٹرائیک گروپ بھی پاکستان کے دورے پر آیا تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اطالوی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان باقاعدگی سے آمد دونوں ممالک کے بڑھتے بحری تعاون کی علامت ہے۔
    یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ السریع نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا کوئی بھی مشترکہ حملہ امت مسلمہ پر براہ راست جارحیت ہو گا، جس کا مقصد خطے پر صیہونی تسلط مسلط کرنا اور اس کے عوام کی آزادی اور خودمختاری کو سلب کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی تو وہ بحر احمر میں امریکی بحری جہازوں اور جنگی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ السریع نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا کوئی بھی مشترکہ حملہ امت مسلمہ پر...
    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں میڈیکل کرانے کے بہانے تھانے بلاکر خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جب کہ گھناؤنے فعل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا  گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ تحریر کرنے والے اہلکار نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سیدغلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہیپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سپیکر آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے تمام اہلِ...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بلال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سینیٹر بلال خان مندوخیل سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
    امریکا کی وفاقی عدالت کے جج Michael E. Farbiarz نے فلسطین نواز طالب علم محمود خلیل کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ محمود خلیل کو آج رہائی مل سکے گی۔ محمود خلیل کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور قانونی طور پر مستقل رہائش پذیر بھی تاہم انہیں تین ماہ سے زائد عرصے سے لیوزی اینا میں زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ جج نے تسلیم کیا کہ محمود خلیل کی گرفتاری فلسطین کے حق میں انکی تقریر کی وجہ سے کی گئی، محمود خلیل ایک سو چار روز سے زیر حراست ہیں۔ اپریل میں انکے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہیں اس وقت بھی اہلیہ اور بچے سے ملنے کی اجازت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر /مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دیدی۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے گورنر ہاؤس کی چابیاں ساتھ لے جانے پر کامران ٹیسوری کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے فوری سماعت کے لیے منظور کیا گیا۔ دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دی اور کہا کہ پرنسپل سیکرٹری قائم مقام گورنر کی رسائی کو نہ روکیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے 23 جون کو پرنسپل سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہدایت کی کہ عدالتی حکم نامے کی کاپی صدر اور پرنسپل سیکرٹری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں مودی سرکار کے سر پر سوار جنگی جنون نے پورے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر سمیت پورا خطہ شدید خطرات سے دوچار ہوچکا ہے ریاستی دہشت گردی اور فالس فلیگ سے مودی سرکار خطے کو جنگ میں جھونک رہی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے صورت حال کے تناظر میں سنگین وارننگ جاری کی ہے۔سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ہوشربا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی خلاف ورزیاں عالمی بحران کو جنم دے رہی ہیں۔ بھارت کشمیر کو مستقل پْرتشدد خطہ بنا چکا ہے۔ کشمیر دنیا کے بدترین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اطالوی بحریہ کے جہاز انتونیو مارچیلیا نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے بحری جہاز اور ائیر کرافٹ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں شرکت کی۔ مشق کا بنیادی مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔مشترکہ بحری مشق میں جدید آپریشنل مشقوں کا انعقاد کیا گیا ، جن میں سمندری جنگ کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ ان مشقوں کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا اور دونوں بحری افواج کی مجموعی تیاری اور آپریشنل تعاون کا فروغ تھا۔انتونیو مارچیلیا کے اس دورے سے قبل اکتوبر 2024 میں اطالوی کیریئر اسٹرائیک گروپ بھی کراچی کے دورے پر آیا تھا، کیرئیر اسٹرائیک گروپ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے درخواست نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئینی و قانونی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے ہی ریلیف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کو موجودہ صورتحال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق اس رکاوٹ کی وجہ سے خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ کی منظوری بھی تعطل کا شکار ہے کیونکہ پارٹی قائد کی مشاورت کے بغیر فیصلے نہیں کیے جا سکتے۔ گوہر علی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز قصہ خوانی کے تاجر بھی مہنگائی کی دہائی دینے لگے۔۔ کہتے ہیں کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز، قصہ خوانی بازار کے تاجروں نے مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز کردہ نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور سے لائبہ حسن کی رپورٹ کے مطابق، قصہ خوانی بازار کے تاجر اس بات پر گلہ کرتے ہیں کہ وہ دور گزر چکا جب ان کا کاروبار عروج پر تھا، اور اب صورتحال یہ ہے کہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ...
    بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے کہا کہ فلپائن کے سرکاری جہاز نمبر 3006 نے چین کی جانب سے بار بار ہدایات اور انتباہ کے باوجود چین کے جزیرہ ہوانگ یان  کی سمندری حدود میں داخل ہونے پر اصرار کیا ۔ کوسٹ گارڈ قانون اور کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے انتظامی قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار کی دفعات کے مطابق ، چائنا کوسٹ گارڈ نے فلپائنی جہاز کو اپنے پانیوں سے  نکالنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں ، اور سائٹ پر آپریشن پیشہ ورانہ ، معیاری ، جائز اور قانونی ہے۔ فلپائن کے اقدامات نے چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور بین الاقوامی قانون اور چینی قانون کی متعلقہ دفعات کی...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے اپنی شہادت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور ملک و ملت کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔  انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایران کے سرکاری نیوز چینل پریس ٹی وی کے مطابق، علی شمخانی نے آیت اللہ خامنہ ای کو ایک جذباتی پیغام میں کہا: "صبح فتح قریب ہے، ایران کا نام ہمیشہ تاریخ میں روشن رہے گا، اور شہداء کی مسکراہٹیں ہمارے مستقبل کا عکس ہوں گی۔" یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے ایک حملے میں شمخانی شدید زخمی ہو گئے...
    اسرائیلی عوام میں بڑھتے خدشات اور دباؤ کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ "کام مکمل کریں" یعنی ایران پر فیصلہ کن حملہ کریں تاکہ جنگ جلد ختم ہو۔ اسرائیلی فوج اور حکومت کی جانب سے اگرچہ مسلسل برتری کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، خاص طور پر فضائیہ کی جانب سے، جو ایرانی فضائی حدود میں باآسانی میزائل داغنے اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن عوامی سطح پر ایک اور قسم کی بحث جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق خدشہ یہ ہے کہ اگر امریکہ نے براہ راست ایران پر حملہ نہ کیا، تو یہ جنگ ایک طویل اور تھکا دینے والی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، جو...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس کے دفاتر کو تالا لگانے کے خلاف قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست پر دفاتر کھولنے کا حکم دیتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو گورنر ہاؤس کے دفاتر کو تالا لگانے کے خلاف قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔ ہائیکورٹ نے قائم مقام گورنر کو فوری گورنر سندھ میں داخلے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے رہائشی کمروں کے علاؤہ دیگر دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 23 جون کے لیے...
    ---فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت دے دی۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں پی این ایس سی کی کارکردگی پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی این ایس سی کے پاس مختلف نوعیت کے دس بحری جہاز ہیں، یہ دس بحری جہاز 724،643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس دوران شہباز شریف نے کہا کہ سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے، دو ہفتے کے اندر اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان...
    ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں اپنا آنگن، اپنی چھت چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے۔  پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‎فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کیلئے ایک کڑا امتحان ہیں، دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس سندھ کے دفاتر کی چابیاں ساتھ لے گئے، قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کیلئے دفاتر نہیں کھولے گئے،قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ امن و امان کے مسئلے پر اجلاس کیلئے گورنر ہاؤس پہنچے لیکن ان کیلئے دفتر نہیں کھولا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے صوبے میں امن و امان کے مسئلے پر اجلاس طلب کر رکھا تھا جس میں وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کو بھی شریک ہونا تھا۔اویس شاہ جب گورنر ہاؤس پہنچے تو ان کیلئے دفتر نہیں کھولا گیا۔ بیشتر افسران گورنر ہاؤس پہنچ گئے لیکن عملے نے دفاتر نہیں کھولے گئے۔گورنر ہاؤس میں ہائی لیول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے...
    وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے بحری جہاز لینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی خزانے سے 4 بلین ڈالر کا بوجھ کرم کرنے کے لیے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران، وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز کم ہونے کی وجہ سے سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دو ہفتے...
    اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی، جو اب 30 نومبر 2025 تک کام کرے گی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جوڈیشل کمیشن (جے سی پی) نے اکثریتی ارکان کی منظوری سے سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کی مدت 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی، اس بینچ کی مدت رواں ماہ ختم ہونے والی تھی۔ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت، 5 نومبر 2024 کو سات رکنی آئینی بینچ تشکیل دیا گیا تھا، جس کی ابتدائی مدت 60 دن مقرر کی گئی تھی۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے...
    بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے، بجٹ 26-2025 میں متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے، جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد میں یہ تشویش پائی گئی کہ آیا پاسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا وی نیوز کی جانب سے اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنے پر پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ بجٹ 26-2025 میں پاسپورٹ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، پاسپورٹ کی فیس بدستور وہی ہے جو پہلے مقرر تھی، اور شہری بدستور اسی پرانی...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات سمیت تمام اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر فورڈو کے جوہری مرکز کو بھی نشانہ بنانے کی بات کی جو زمین کے نیچے محفوظ مقام پر واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے بتایا کہ اسرائیل یہ کارروائیاں امریکا کی مدد کے بغیر بھی کر سکتا ہے اور میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی کے باوجود لانچرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم کئی مہینوں سے منصوبہ بندی میں تھی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ججز سنیارٹی اور تبادلوں سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں مسترد کر دیں، عدالت نے 2-3 کی اکثریت سے کیس کا فیصلہ سنایا۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس صلاح الدین نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق کیا جبکہ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں، تبادلے کے نوٹیفکیشن کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ہارورڈ کی تحقیقات کار پر مینڈک اسمگل کرنے کے مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق روسی سائنس دان اور ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کینسر کی تحقیق کار سینیا پیٹرووا میساچوسٹس کی وفاقی عدالت میں سماعت کے لیے پیش ہوئیں جہاں حکومتی اور دفاعی وکلا نے اس بات پر بحث کی کہ آیا وہ امریکا میں حیاتیاتی مواد لے کر آئی تھیں یا نہیں۔ چھٹیاں گزار کر وہ فروری میں فرانس سے واپس آئی تھیں جب بوسٹن لوگن انٹرنیشنل ائرپورٹ پر امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن نے ان سے تفتیش کی اور ان پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایاتھا۔
    علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم میں مین روڈ فوری طور عام آمدورفت کے لئے کھولنے اور آمدورفت کے لئے لسٹنگ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ضلع کرم سے رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنماء علی ہادی عرفانی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ضلع کرم کے حل طلب مسائل کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کرم کے لئے فنڈز کی فراہمی اور ساتھ ساتھ بدامنی سے متاثر ہونے کے باعث خصوصی فنڈز کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم میں مین روڈ فوری طور عام آمدورفت کے لئے کھولنے اور آمدورفت کے لئے لسٹنگ سسٹم ختم کرنے...
    ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ، پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، نوٹیفکیشن جاری ذرائع کے مطابق ہر ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے لیے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں شروع ہو گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    کراچی: کے الیکٹرک کی خرابی کی وجہ سےکراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شہر قائد میں پانی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں پیش آیا، جس کے بعد سے 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک کا فالٹ درست نہیں کیا جاسکا۔ اس دوران واٹر کارپوریشن حکام...
    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاس میں ملاقات کی درخواست کے دعوے کی تردید کر دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا تھا کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہائوس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑگڑایا ، ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی ہے۔ ایرانی مشن نے کہا کہ ایران دبائو میں امن قبول نہیں کرتا،خاص طور پر ایسے جنگ پسند شخص کے ساتھ جو خود کو اہم ثابت کر رہا ہو۔ یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے میں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی، انہوں نے...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی بریفنگ میں سوئٹزرلینڈ کے لوزان بین الاقوامی مینجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی 2025 کی عالمی مسابقت کی سالانہ رپورٹ میں ہانگ کانگ ایس اے آر کی ٹاپ تھری میں واپسی سے متعلق پوچھا گیا۔ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ یہ ہانگ کانگ کی منفرد حیثیت اور خوبیوں اور “ایک ملک، دو نظام” کے فروغ کی تصدیق ہے۔ اس وقت، ہانگ کانگ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اور ترقی کی جانب گامزن ہے، بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی “دلکشی” مزید بڑھتی جا رہی ہے، غیر ملکی کمپنیوں اور افراد کی سرمایہ کاری کی “کشش” میں اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ عالمی آزاد معیشتوں اور سب سے زیادہ مسابقتی علاقوں میں سے ایک...
    سعودی وزارتِ حج نے 2025ء کے حج کی بابت عازمین کی رائے جاننے کی خاطر ای سروے کا آغاز کر دیا سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 1446ھ (2025ء) کے لیے عازمینِ حج کے تجربات اور اطمینان کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک الیکٹرانک سروے کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ اقدام خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور حجاج کرام کی ضروریات کو براہ راست سمجھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق، یہ سروے  دنیا کی 9 زبانوں عربی، انگریزی، فارسی، ہندی، ہسپانوی، فرانسیسی، ترکی، چینی اور مالے میں جاری کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین اپنی زبان میں اپنے تاثرات اور تجاویز کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) میڈ ان پاکستان موومنٹ کے وفد نے بانی و چیئرمین رضوان جعفر کی قیادت میں برطانیہ کا دورہ کیا۔ وفد میں ہائی کیو گروپ کے سی ای او ممبر پی بی بی سی عاطف اقبال و دیگر صنعتکار شامل تھے۔ وفد نے میڈ ان پاکستان مصنوعات کے فروغ کے سلسلے میں برطانوی پارلیمنٹ پاکستان ہائی کمشنر یوکے اور مختلف تجارتی مراکز کا دورہ کیا۔
    یک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ خطے کی صورتحال پہلے ہی فلسطین، شام اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے باعث نازک بنی ہوئی ہے، ایسے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست ٹکراؤ عالمی سطح پر ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے، طاقتور ممالک اسرائیل کا ساتھ دینے کی بجائے حقائق پر مبنی حق کا ساتھ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین و غزہ اور یمن و شام اور ایران میں امریکا کا کردار تعصب اور شدت پسندانہ ہے، امریکہ نے اسرائیل کو فلسطین و غزہ میں مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی اور حملوں سے کیوں نہیں روکا، سلامتی کونسل میں جب بھی غزہ جنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلمان ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کئے گئے مشترکہ بیان کی کاپی سینیٹ میں پیش کر دی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے یہ کاپی ایوان میں پیش کی ۔تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں غیرمعمولی اضافے بالخصوص ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے پیش نظر الجزائر، بحرین، برونائی دارالسلام، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر، عراق، اردن، کویت، لیبیا، موریطانیہ، پاکستان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، ترکیہ، اومان اور متحدہ...
    باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے، پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ہندوستان کو پاک فوج نے عبرت ناک شکست دی پوری دنیا کو پاک فوج باور کروا چکی ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے بھر پور انداز میں رکھا دنیا اس وقت یہ بات سمجھ چکی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ وادی پر جابرانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کو انکا بنیادی حق...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اور آفتاب جہاگیر کی درخواستیں ایف آئی اے کے جواب کے بعد نمٹادیں۔ ہائیکورٹ میں  بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر کے بیٹے عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے دونوں درخواستوں کا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی کے جواب کے بعد دونوں دررخواستیں نمٹادیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا) نے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف وزیر اعلی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی وارننگ دے دی گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا)حیدرآباد کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے نیول رائے ہائی اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے قبل گرٹا کا اجلاس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ضمیر خان کی صدارت میں ہوا، جس میں مبارک عباسی، محمد حنیف، نگہت عباسی، اعجاز مصطفی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن میں 100فیصد اضافے کے بجائے صرف 8فیصد معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین گروپ...
    آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی کے نتیجے میں بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔ دی وائیر  کی جانب سے بھارتی سفارتی تنہائی اور پاکستان کے ہاتھوں شکست  پر تجزیہ کیا گیا ہے، جس میں دی وائیر نے بھارت کی سفارتی ناکامی پر کڑی تنقید کی ہے۔ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام  رہی ہے اور اس میں کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہیں  دیا۔ یہاں تک کہ  چین نےابھی ٓپریشن بنیان مرصوص میں  پاکستان کی کھل کے حمایت کی ہے۔ دی وایئر کے مطابق چین نے پاکستان کے فضائی دفاع اور سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی۔ بھارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور آلودگی سے متعلق ایک غیر ملکی سیاح کی شکایت پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو پیغام میں غیر ملکی سیاح نے انکشاف کیا کہ مقامی افراد نے انہیں اطلاع دی ہے کہ ایک ہوٹل اپنی گندگی اور فضلہ جھیل میں چھوڑ رہا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں جھیل کے شفاف پانی اور آلودہ پانی کے درمیان واضح فرق بھی دکھایا۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت حرکت میں آگئی اور واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔pic.twitter.com/kndOnGbnS8بہت سے دوستوں اور فالوورز کی جانب سے ہمیں ان باکس اور مینشنز موصول ہو رہے ہیں، جن میں یہ پوچھا جا رہا ہے کہ...
    پولیس کے مطابق دونوں خواتین کا تعلق مسیحی برادری سے ہے، ابتدائی شناخت کے مطابق ایک خاتون کی شناخت مسماة ش، زوجہ وسیم گل جبکہ دوسری کی شناخت مسماة ک، دختر یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور یونیورسٹی کے ایک رہائشی کوارٹر سے دو خواتین کی پرانی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین کا تعلق مسیحی برادری سے ہے، ابتدائی شناخت کے مطابق ایک خاتون کی شناخت مسماة ش، زوجہ وسیم گل جبکہ دوسری کی شناخت مسماة ک، دختر یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ نعشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں، جن پر ظاہری طور پر تشدد کے آثار پائے گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات کو سمجھنے اور اپنانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سمر فیسٹا2025کے آغاز پر اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سمر فیسٹا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے، ہم نوجوانوں کو تربیت اور ہنر دے کر بااختیار بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین آدھا آسمان رکھتی ہیں، ان کے لیے تعلیم اور ہنر...
    ایران جوہری بم بنارہا تھا اور نہ فوری طور پر بم بنانے کے قابل تھا، امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ ، ٹرمپ کا ماننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )امریکی جاسوس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا تاہم ٹرمپ نے اسے ہٹ دھرمی سے مسترد کردیا۔ رپوٹس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے مارچ کے مہینے میں رپورٹ دی تھی کہ ایران ایٹمی ہتھیارنہیں بنارہا تاہم امریکی صدر نے اس بات کو ماننے سے انکار کیا، ٹرمپ نے کہا کہ مجھے پرواہ نہیں مجھے لگتا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کے قریب تھا۔ امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ مجھے انٹیلی جنس رپورٹ سے...
    سٹی 42: منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں شہدا ماڈل ٹاؤن کی 11ویں برسی منائی جا رہی ہے ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ماڈل ٹاؤن آمد جاری ہے ، رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ کے آئی ٹی پر سٹے ختم کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ شہدا ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کیا جائے۔رہنماؤں،کارکنوں نےیادگارشہداپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل  عوامی  تحریک  نے کہا 17 جون 2014 سے 2025 تک 11سال ہوگئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو روندتے ہوئے پنجاب حکومت نے جو ظلم و زیادتی...
    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ، مودی سرکار نے بھارتی سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی حکومت کا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کیلئے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان ،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں،شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اعلان کے مطابق سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کیلئے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کیلئے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں،کمیٹی نے اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کر دیا ہے، ایس پرتاپ سنگھ، سیکرٹری ایس...
    بھارتی حکومت نے مہا راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) کے اعلان کے مطابق ’’سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کے لیے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔‘‘ سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کے لیے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں۔ سیکریٹری ایس جی پی سی، ایس پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کمیٹی نے اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کر دیا ہے، یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت...
    ایران کے خلاف جاری جنگ اسرائیل پر بھاری معاشی بوجھ ڈال رہی ہے، جہاں دفاعی ماہرین کے مطابق صرف جنگی اخراجات ہی روزانہ کی بنیاد پر 2.75 ارب شیکل (قریباً 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) تک جا پہنچے ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے سابق مشیر بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) رِعام امیناخ کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں اسرائیل نے 5.5 ارب شیکل (قریباً 1.45 ارب ڈالر) صرف کیے، جس میں نصف اخراجات ایران پر فضائی حملوں اور نصف میزائل دفاعی نظام پر ہوئے۔ ماہرین کے مطابق یہ تخمینہ صرف براہ راست فوجی کارروائیوں پر مشتمل ہے، جن میں فضائی مشن، میزائلوں کا استعمال، آئرن ڈوم کے ذریعے حملوں کی روک تھام، اور ریزرو فورسز کی تعیناتی شامل ہے۔ ان...
    لاہور میں ایران کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ میں اپنے تمام عظیم پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے پیغامات کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں، جن میں سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں، جو اسرائیل کے اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں اور ایرانی قوم کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے پاکستانی عوام، تاجروں، صحافیوں، علمائے کرام، مشائخ عظام سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے، جہنوں نے ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور ایران کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کا...
    ایرانی ٹی وی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل پر تاریخ کے سب سے بڑے اور شدید میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے، ایران کی آواز بزدلانہ حملوں سے دبائی نہیں جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر بھی میزائل داغا گیا۔ براہ راست نشریات کے دوران ٹی وی چینل کی خاتون اینکر سحر امامی سیٹ پر موجود رہیں، استوڈیو میں دھواں پھیلنے سے اٹھ کر گئیں اور دوبارہ نشریات جاری رکھیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پانچ منٹ کے بعد خاتون اینکر سحر امامی نے جو دو بچوں کی ماں ہیں، دوبارہ اسکرین پر آکر نشریات شروع کر دیں۔ اس حملے کے بعد ایرانی ٹی...
    اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں واقع ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں براہِ راست نشریات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اینکر براہ راست نشریات میں اسرائیل پر تنقید کر رہی تھیں۔ اچانک دھماکا ہوا تاہم خاتون اینکر بالکل نہیں گھبرائیں اور اسٹوڈیو سے نکل گئیں۔ The Israeli regime attacks Iran’s national TV. Brave Iranian presenter keeps composed as the studio comes under Israeli attack. pic.twitter.com/XM7QCz775D — IRNA News Agency (@IrnaEnglish) June 16, 2025 اس حملے...
    کیرالہ (نیوز ڈیسک)برطانیہ کے جدید ترین ایف 35 بی لڑاکا طیارے نے ہفتے کی شب ایندھن کی کمی کے باعث بھارتی ریاست کیرالہ کے ترواننتاپورم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی رائل نیوی کے فلیگ شپ ائیرکرافٹ کیریئر ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے اڑان بھرنے والے اس طیارے نے رات 9 بج کر 20 منٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور 10 منٹ بعد بحفاظت لینڈ کر گیا۔طیارے سے اترنے کے بعد پائلٹ، جس کی شناخت صرف ’مائیک‘ کے نام سے ہوئی ہے، نے طیارے سے دور جانے سے منع کرتے ہوئے طیارے کے ساتھ ہی بیٹھنے کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: ایران کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور وزیر اسرائیل کاٹز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے تہران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز  نے کہا ہے کہ ایرانی بمباری کی بھاری قیمت اب ایران کے عوام کو چکانا پڑے گی، تہران سے فائر کیے گئے میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں کئی شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں اور اس خون کی قیمت تہران کے باسیوں سے لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر...
    بیجنگ:چین کے قومی ادارے برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں چین کی قومی معیشت نے دباؤ کے باوجود بتدریج پیش رفت کی ۔ پیداوار اور طلب میں بتدریج اضافہ ہوا، روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی، اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں بہتری اور جدت دیکھی گئی ۔پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں، نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.8 فیصد اور ماہ بہ ماہ 0.61 فیصد اضافہ ہوا۔ سروس انڈسٹری کی ترقی میں تیزی آئی، اور جدید سروس انڈسٹری کی ترقی میں بہتری دیکھی گئی ۔ نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.2...
    ہانگ کانگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )ایئر انڈیا کا بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر طیارہ تکنیکی خرابی کا شبہ ہونے پر واپس ہانگ کانگ لینڈ کرگیا چند روزقبل ایئرانڈیا کے اسی طرح کے بوئنگ جہازکے احمد آباد میں تباہی کا حادثہ پیش آیا جس میں241افراد ہلاک ہوگئے تھے. برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ایئرانڈیا کی فلائٹAI-315 ہانگ کانگ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تاہم ایک گھنٹے کے بعد واپس ہانگ کانگ میں لینڈکرگئی جس کی وجہ پائلٹ کی جانب سے احتیاطی تدبیر بتایا جارہا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کپتان کوپروازکے دورانتکنیکی خرابی کا شبہ ہوا جس کے بعد انہوں نے منزل کی جانب سفر جاری رکھنے کی بجائے واپس ہانگ کانگ لینڈ کا فیصلہ...
    ہانگ کانگ سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ پیر کے روز پرواز کے دوران تکنیکی مسئلے کے شبہ پر احتیاطی تدبیر کے طور پر ہانگ کانگ واپس لوٹ آیا، اس بات کی تصدیق برطانوی خبر رساں ادارے نے اپنے قابل اعتماد اور واقع سے براہِ راست واقف ذریعے کے توسط سے کی ہے۔ مذکورہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل ایئر انڈیا کی ایک اور بوئنگ ڈریم لائنر پرواز، جو لندن جا رہی تھی، بھارتی شہر احمد آباد میں پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی تھی، جس میں 242 میں سے 241 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ...
    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزا صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ان کی رہائش کی بکنگ “نسک مسار” ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی۔ یہ فیصلہ 10 جون 2025 (14 ذو الحجہ 1446ھ) سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس کے تحت تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیوں اور بین الاقوامی ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے لیے صرف وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں اور اس کی مکمل تفصیلات نسک مسار پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔ وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ جو ادارے اس فیصلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے پی ٹی آئی سرپرست اعلیٰ عمران خان اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی رہائی کے مطالبے پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر جانشیر جونیجو، مرکزی سینئر نائب صدر میر ولی مغیری، مرکزی نائب صدر نثار خان، پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فہیم خان، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ کراچی منصور خٹک، معراج شاہ، ولید ہاشمی اور دیگر رہنماؤں نے کی۔رہائی کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کراچی کے صدر جانشیر جونیجو نے کہا کہ ”عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر کی یوتھ جاگ چکی...
    ایک بیان میں چیئرمین صدر ٹاؤن نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں ایران اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، اسرائیل کا غرور، تکبر اور ظلم پر مبنی تسلط بہت جلد زمین بوس ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مشرقِ وسطی میں مسلسل جارحیت اور کشیدگی کو ہوا دینا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ منصور احمد شیخ نے کہا کہ اسرائیل کی مسلمان ممالک کے خلاف...
    مقررین نے پاکستان کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صہیونی منصوبہ بندیاں اب پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ماضی میں بھارت کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور اب داخلی خلفشار، فکری انتشار اور نفسیاتی حملوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور اسلامی مزاحمت کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشوں کیخلاف اتحاد امت فورم کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصلیٹ تک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف مکاتبِ فکر، تنظیموں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین میں خواتین،...
    ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز یروشلم /تل ابیب /تہران (سب نیوز)ایران نے اسرائیل پر نیا حملہ کردیا جس کے بعد کئی اسرائیلی شہر سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھے، حیفہ شہر میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 14 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ارنا نیوز کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف دوبارہ سے حملوں کا آغاز کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیے، جب کہ ہائیپر سانک اور بیلسٹک میزائلوں کے ٹکرانے پر اسرائیلی شہر حیفہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں...
    سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش کی منظوری دیدی۔ وزرات خارجہ نے تعیناتی کی سفارش کی تھی ،عمران حیدر بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہونگے، عمران حیدر اسوقت پاکستان کے میانمار میں سفیر ہیں، عطیہ اقبال قطر میں پاکستان کی نئی نائب سفیر ہونگی,حسنین یوسف شام کے لئے پاکستان کے ناظم الامور  تعینات کیے گئے ،نعیم حیدر چیمہ کینڈا کے لئے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر،رومان وزیر جرمنی کے لئے پاکستان کے نئے ڈپٹی سفیر ،فوزیہ احمد متحدہ عرب امارات کئے لئے نائب سفیر ،الیاس محمود نظامی امریکہ میں ڈپٹی پاکستانی سفیر،اویس اخٓند کے قندھار میں نیا قونصل جنرل ،فید امجد قونصل جنرل برائے برمنگھم  تعینات کیے گئے  انٹرمیڈیٹ...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عراقی فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستانی زائرین کی محفوظ رہائش اور واپسی کے لیے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران و عراق میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے، سفارتی رابطے منقطع، ایران جانے پر پابندی عائد ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عراق میں موجود پاکستانی زائرین سے سفارتخانے کا مسلسل رابطہ برقرار ہے تاکہ ان کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران میں موجود پاکستانی طلبہ کی واپسی کے پہلے مرحلے میں 154 طلبہ کو وطن واپس لانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دفتر خارجہ میں قائم کرائسز منیجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال ہے، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکا میں پولیس افسر کی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کرکے منی سوٹا کی رکن اسمبلی اور ان کے شوہر کو قتل کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس افسر کے بھیس میں ملزم رکن اسمبلی کے گھر میں گھس گیا۔جہاں اس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ریاستی اسمبلی کی رکن میلسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ایک اور واقعے میں سینیٹر جان ہوف مین اور ان کی اہلیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔گورنر ریاستی منی سوٹا ٹِم والز نے ان واقعات کو ’’سیاسی شاخسانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو قانون کے کٹہرے میں لایا...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لیبر اپیلٹ ٹریبیونل کا فیصلہ معطل کردیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹیل کے 5 ہزارسے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان اسٹیل کے 5 ہزارسے زائد ملازمین کی بحالی کے لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اور درخواست گزار کے وکیل مجتبی باجوہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ 10 سال سے پاکستان اسٹیل بند ہے ایک گرام بھی اسٹیل نہیں بنی۔ وکیل نے کہا کہ جب ادارہ بند ہے تو ملازمین کو تنخواہ کہاں سے دیں، لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے بعد بھی 125 ملازمین نے واجبات وصول کیے ہیں، 29 اپریل کو لیبر اپیلٹ ٹریبیونل نے...
    جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ اسرائیل نے جسطرح ایران کی ایٹمی تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کئے گئے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں "ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی" قرار دیا۔ انہوں نے امریکہ پر اسرائیل کو حمایت دینے کا الزام لگایا اور مسلم ممالک سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کی۔ مولانا ارشد مدنی نے غزہ میں جاری پُرتشدد کارروائیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔ مولانا ارشد مدنی نے...
    بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے تباہ ہونے کے بعد اب تک جائے وقوعہ سے کم از کم 270 لاشیں نکالی جا چکی ہیں. بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر لاشیں بری طرح جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہیں۔ جن کا ڈی این اے کرایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز پیش آنے والا یہ حادثہ بھارت کا گزشتہ تین دہائیوں کا سب سے ہولناک فضائی حادثہ ہے۔ طیارے میں 242 مسافر تھے۔ ایئر انڈیا کا یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پرواز بھرنے کے ایک منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میں میڈیکل طلبا کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں سوا لاکھ لیٹر ایندھن موجود تھا جس کی وجہ سے گرتے ہی طیارے میں خوفناک آگ...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کی حکومت پر کڑی تنقید ۔ ثناءاللہ مسی خیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور معشیت کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے، انسٹال رجیم عوام کا منتخب نہیں کہتا یہ نا الیکشن نہ ہی سلیکشن سے آئے ہیں ، پورے پاکستان کے اندر پاکستان ن لیگ کو 17 سیٹیں نہیں انہیں 9 سیٹیں بھی نہیں ملی اگر میری بات جھوٹ ثابت ہو تو مجھے گولی مار دینا اندرون سندھ میں پی ٹی آئی نے 58 سیٹیں جیتی ہیں انکو عوام نے ووٹ نہیں ڈالا 6.1 کی گروتھ ریٹ کے ساتھ جو حکومت جا رہی تھی،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )پاکستان نے انسانی سرمائے کو مضبوط بنانے اور ملک کی لیبر فورس کو جدید بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے اہم سنگ میل پانچ فریقی معاہدے پر دستخط کے ساتھ حاصل کیا گیا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، شانڈونگ کالج آف الیکٹرانک ٹیکنالوجی، لنکمال، جی سی ٹی فار ویمن، لٹن روڈ، لاہور اور آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ شامل تھے.(جاری ہے) معاہدے میں سرحد پار ای کامرس اور ڈیجیٹل مہارت کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بان-مو اکیڈمی کا قیام شامل ہے خاص طور پر نوجوان خواتین کو مارکیٹ سے متعلقہ تکنیکی مہارت کے...
    معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا مقدس مقامات پر تصاویر لینے کا انداز پسند نہیں آیا۔  مداحوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کے صحیح وقت پر حج کرنے کے فیصلے کو سراہا لیکن وہ مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں ان کے گلیمرس فوٹو شوٹ سے خوش نہیں ہیں۔  سوشل میڈیا صارفین حج کے بعد ہانیہ عامر کے غیر سنجیدہ رویے پر بےحد ناراض ہیں اور اداکارہ پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ کا حج کا سفر چھٹی یا تفریحی سفر کی طرح محسوس ہورہا ہے۔ ایک مداح نے لکھا اس نے حج جیسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ڈائریکٹر براہ نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق سرکاری فائلیں جاری کرنے کے دوران انہوں نے مصنوعی ذہانت پر انحصار کیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کن خفیہ دستاویزات کو روک لینا چاہیے۔ گبارڈ نے ایمیزون ویب سروسز کانفرنس میں سامعین کے سامنے انکشاف کیا کہ کینیڈی فائلوں کو مصنوعی ذہانت کے پروگرام میں داخل کیا گیا تھا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان میں ایسی معلومات موجود ہیں جنہیں خفیہ رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقہ کار نے دستاویزات کے جائزے کو نمایاں طور پر تیز کیا۔ ہم...
    بحیرہ کیریبین کی گہرائی میں موجود 300 برس پرانے جہاز کے ملبے کی جدید طریقے سے تصویر کشی کی گئی ہے جس کے بعد ماہرین نے جہاز سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ ہسپانوی بحری جہاز سان جوز جو ’تاریخ کا سب سے قیمتی ملبہ‘ ہے، 1708 میں پیرو سے اسپین 20 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ لے کر جا رہا تھا جب برطانوی نیوی نے اس کو ڈبو دیا اور اس کے بعد اس کو کبھی نہیں دیکھا گیا۔ جہاز پر سونے، چاندی اور زمرد کا کارگو موجود تھا۔ 2015 میں کولمبین نیوی نے ملبے کی شناخت کی لیکن اس کو سان جوز ثابت نہیں کیا جا سکا۔ حال ہی میں زیر آب عکس بندی کی نئی تکنیک سے...
    سی ڈی اے کا انجینئر ز ہائوسنگ سکیم کے لے آئوٹ پلان میں بے قاعدگیوں کا نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سے انجینئر ز ہائوسنگ سکیم کے لے آئوٹ پلان میں بے قاعدگیوں ،ڈیٹا کی عدم فراہمی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیاگیا۔ڈائریکٹر انجینئر ز ہائوسنگ سکیم عارف شیخ کے نام پر جاری شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق سی ڈی اے نے 2008میں 1156کنال پر مشتمل انجینئر ز ہائوسنگ سکیم کا لے آئوٹ پلان منظور کیا،جو کہ زون 2،ڈی 16اور ڈی 17میں واقع ہے۔لے آئوٹ پلان کے تحت سکیم کا ڈیولپمنٹ پلان 2014میں مکمل ہونا تھا ،متعلقہ سپانسر کمپنی کو سوسائٹی کے این او سی کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوالات کے جوابات طلب کر لیے ہیں جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جب میاں صاحب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم کو خطوط لکھے کہ عافیہ کی رہائی کے لئے قانونی اقدامات کریں، عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت کے بعد حالات میں ایسی کیا تبدیلی ہے کہ حکمران جماعت کا موقف بدل گیا ۔ اٹارنی جنرل پہلے کہہ چکے ہیں کہ حکومت امریکہ میں عدالتی معاونت کی درخواست دائر کرے گی تو پھر اب کیا مسئلہ ہی ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیلی فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے ایک خفیہ اور زیر زمین کمانڈ سنٹر کو نشانہ بنا کر پاسدارانِ انقلاب ایران (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کو شہید کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ رات گئے کیا گیا جس میں جنرل حاجی زادہ کے ہمراہ دو دیگر اعلیٰ ایرانی افسران بھی مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پاسدارانِ انقلاب ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کو ایک اہم آپریشنل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ مکمل انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔تاحال ایرانی حکام کی جانب سے جنرل...
    اپنے بیان میں سید اویس قادر شاہ نے اسرائیلی حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ایران پر بلا اشتعال حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہو...
    تہران(اوصاف نیوز) ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا۔جنرل احمد وحیدی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈرکےحکم پرجنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی آج صبح اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے
    تھائی لینڈ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ائیرانڈیا کے جہاز میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد طیارے کف تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،پروازاے آئی 379 نے بحفاظت لینڈ کر لیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے بم کی موجودگی کی اطلاع کے باعث پھوکٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے،ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ منصوبے پر عمل کیا،شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو تھائی لینڈ کے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی ایئرلائن...
    بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے بم کی موجودگی کی اطلاع کے باعث پھوکٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔(جاری ہے) شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو تھائی لینڈ کے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔پروازاے آئی 379 نے بحفاظت لینڈ کر لیا ہے ، ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ منصوبے پر عمل کیا۔ ■
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کی دیکھ بھال ترک کمپنی کے ذمے ہونے کا بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہوا۔جمعرات کو بھارتی شہر احمد آباد سے لندن روانہ ہونے والا ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 241 افراد جاں بحق جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ طیارہ ترک کمپنی ‘ترکش ٹیکنک’ کی زیر نگرانی مرمت کیا گیا تھا، تاہم ترک خبر رساں ادارے کی فیکٹ چیک ٹیم نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔حادثے کے بعد بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متعدد گمراہ کن ویڈیوز اور...