پاکستان میں امریکی خام تیل کی پہلی تاریخی درآمد، توانائی کے شعبے میں نیا دور شروع
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستان کے توانائی کے شعبے میں آج ایک تاریخی باب رقم ہو گیا۔ امریکی خام تیل سے لدا پہلا بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس بلوچستان کے ساحل پر آج پہنچ رہا ہے۔
یہ پاکستان کی بندرگاہوں پر آنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار جہاز ہے جو سنرجیکو کے آف شور آئل ٹرمینل پر برتھ کرے گا۔ اس جہاز کے ذریعے امریکا کی ریاست ہیوسٹن سے 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل پاکستان لایا گیا ہے۔
سنرجیکو نے یہ درآمد پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ بڑے تجارتی معاہدے کے تحت کی ہے۔ اس تاریخی پیش رفت کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان خام تیل کی دوطرفہ تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ امریکی تیل براہِ راست ملک میں درآمد کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف توانائی کے شعبے میں نئی راہیں کھلیں گی بلکہ تجارتی تعلقات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
ایم ٹی پیگاسس نے 14 ستمبر کو ہیوسٹن کی بندرگاہ سے سفر شروع کیا اور آج بلوچستان میں واقع سنرجیکو کے ایس پی ایم ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گا۔ کمپنی نے 2017 میں بھی پاکستان میں سب سے بڑے خام تیل کے جہاز کو اپنے ٹرمینل پر لانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
سنرجیکو حکام کے مطابق یہ صرف شروعات ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ دوسرا آئل کارگو نومبر کے وسط میں لایا جائے گا، جبکہ تیسرا آئل کارگو 2026 میں متوقع ہے۔ ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے توانائی کے ذخائر میں استحکام آنے اور درآمدی تنوع بڑھنے کی امید ہے۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی تیل کی یہ پہلی درآمد پاکستان کے لیے نہ صرف معاشی بلکہ سفارتی سطح پر بھی اہم سنگِ میل ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں اعتماد کی نئی فضا قائم کرے گی۔ سنرجیکو کے اس اقدام نے پاکستان کو بین الاقوامی توانائی منڈیوں میں ایک فعال شراکت دار کے طور پر نمایاں کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل توانائی کے خام تیل
پڑھیں:
رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک
رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا،عالمی میڈیا کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا اوربہاماس پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب طوفان کے پیش نظر جمیکا حکام نے عوام کو اونچے مقامات اورمحفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جمیکا کے وزیراعظم نے طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ “ہیپی برتھ ڈے‘‘ مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں استنبول مذاکرات تاحال بے نتیجہ ، افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنااللہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم