جیکب آباد ،آبادگارو ہاریوں کادھان کے نرخ کم کرنے کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-05-7
 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے مختلف علاقوں کے آبادگاروں اور ہاریوں نے دھان (چاول) کے نرخ کم ہونے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ میر الیاس بھیو، محمد حنیف جکرانی اور سید عبدالرزاق شاہ کی قیادت میں شہید اللہ بخش سومرو پارک سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جو پریس کلب کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔احتجاج میں وکیل گلزار احمد رند سمیت بڑی تعداد میں کسان، ہاری اور شہری شریک تھے۔اس موقع پرمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتا ہے کہ ہمارا پیداواری خرچ سرکاری نرخِ خریداری سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ اب آپ بتائیں ہم اپنے معاملات کیسے چلائیں؟ حکومت ماں باپ کی مانند ہوتی ہے جو رعایا کے دکھ درد سمجھتی ہے، مگر یہاں تو ہمارے ساتھ سوتیلے والدین جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھان کی قیمت کم از کم 4000 روپے مقرر کرے ۔ اور خبردار کیا کہ اگر حکومت نے یہی طرزِ عمل برقرار رکھا تو بہت سے کسان خودکشی پر مجبور ہو جائیں گے، اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد،محکمہ تعلیم کے نچلی سطح کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-2-14
 وفاقی حکومت تمام مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، وزیر داخلہ
وفاقی حکومت تمام مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، وزیر داخلہ