اسلام آباد (صغیر چوہدری) — آپریشن بنیانُ المرصوص میں پاکستان کے ہاتھوں ناکامی کے بعد بھارت کو ایک اور بڑی سفارتی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف کی سخت دھمکی کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں واضح طور پر تصدیق کی کہ “بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا۔” امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی بار نئی دہلی کو خبردار کر چکے تھے کہ اگر روسی خام تیل کی درآمد جاری رہی تو بھارت کو بھاری ٹیرف اور معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق، ابتدائی طور پر بھارت نے امریکی دباؤ کے تحت روس سے تیل کی درآمد آدھی کر دی تھی، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس اقدام کو ناکافی قرار دیا۔ اس کے بعد بھارتی حکومت نے روس سے تیل کی خریداری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کی بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی کی نشاندہی کرتا ہے۔ مختلف بین الاقوامی فورمز پر اسے سفارتی طور پر مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ دوسری جانب پاکستان سفارتی، تجارتی اور دفاعی محاذوں پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِاعظم میاں شہباز شریف عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کا وقار بین الاقوامی برادری میں مزید مضبوط ہو رہا ہے، جبکہ بھارت عالمی سفارتکاری کے میدان میں تنہائی اور دباؤ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے بعد بھارت روس سے تیل تیل کی

پڑھیں:

پاکستان ،افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ترکیہ میں ہوگا، اجلاس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور قابل تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات چیت ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا اور اس مذاکرات کا مقصد ’افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی اور پاکستانی زندگیوں کے مزید ضیاع کو روکنا ہے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک واضح اور قابلِ تصدیق نگرانی کا طریقہ کار وضع کرنے پر بات چیت ہوگی۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک ٹھوس اور قابلِ تصدیق طریقہ کار کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے نائب وزیرِ داخلہ حاجی نجیب کی قیادت میں افغان وفد ترکی کے لیے روانہ ہوگیا۔یاد رہےکہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی پابندیوں سے روسی معیشت پر خاص اثر نہیں پڑ یگا ، پیوٹن
  • نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سامنا کرنے سے ہچکچانے لگے
  • پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت، کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق
  • آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے، فاطمہ ثناء
  • پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے عالمی منظر نامہ بدل دیا،امریکی جریدے کا اعتراف
  • پاکستان کی سفارتی کامیابیاں: عالمی سطح پر اعتراف، امریکی جریدے نے ’’خطے کا فاتح‘‘ قرار دے دیا
  • پاکستان ،افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا
  • پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا
  • سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر، ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم بغیر جیت کے ختم