کوئٹہ، محکمہ بہبود آبادی کا سابق ڈائریکٹر کرپشن کیس میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی نے نجی فرم کو ادویات کی خریداری کیلئے 52 لاکھ کی مکمل پیشگی ادائیگی کی۔ تاہم ادویات محکمے کو فراہم نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن بلوچستان نے 52 لاکھ روپے کی ایڈونس ادائیگی کے باوجود تین سال تک ادویات کی عدم فراہمی کے کیس میں محکمہ بہبود آبادی کے سابق ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی کے ڈائریکٹر فیض اختر نے 2022 میں مبینہ طور پر نجی فرم کے ساتھ ملی بھگت کرکے ادویات کی خریداری کیلئے 52 لاکھ روپے کی خریداری کے لیے مکمل پیشگی ادائیگی کردی۔ تاہم فرم کی جانب سے یہ ادویات محکمے کو فراہم نہیں کی گئی، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے بتایا کہ محکمہ پہلے ہی نجی فرم کے سی ای او محمد ایاز کو گرفتار کرچکا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر مزید گرفتار یوں کی توقع ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن
پڑھیں:
سندھ میں بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گڈو بیراج پانی میں کمی کا رجحان برقرار ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 51 ہزار 851 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 23 ہزار 842 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پانی کی آمد 5 لاکھ 69 ہزار 890 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 18 ہزار 120 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات سندھ نے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گڈو بیراج پانی میں کمی کا رجحان برقرار ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 51 ہزار 851 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 23 ہزار 842 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پانی کی آمد 5 لاکھ 69 ہزار 890 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 18 ہزار 120 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 4 ہزار 388 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 89 ہزار 98 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 48 ہزار 850 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 38 ہزار 50 کیوسک ریکارڈ ہوا۔