بھارتی ریاست تلنگانہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے علاقے رنجل منڈل میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساٹاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے گنگا رام اس کی اہلیہ بالا منی اور بیٹا کشن جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے جنگل گئے تھے، اسی دوران کھیتوں کے قریب کرنٹ کی تار سے چھو جانے کے سبب تینوں موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بودھن اسپتال منتقل کردیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ٹرک مقامی مارکیٹ میں گھس گیاجس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور لاؤس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔