Nawaiwaqt:
2025-11-05@03:18:56 GMT

6مختلف ممالک سے مزید 30 پاکستانی بے دخل

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

6مختلف ممالک سے مزید 30 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ سمیت مختلف 6 ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 2 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 8، یو ای اے سے 17 پاکستانیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واپس بھیجا  کیا گیا۔  ماریشس میں بغیر دستاویزات کے پہنچے 2 ماہی گیروں کی لیگل ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق نہیں کی جس پر انہیں بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا، ماہی گیروں سمیت 5 افراد کو اے ایچ ٹی سی کے حوالے کیا گیا ہے۔ عمان اور بحرین میں پاسپورٹ ختم ہونے پر 2 جبکہ تھائی لینڈ پہنچے ایک پاکستانی کو اپنے وزٹ کی وضاحت کرنے میں ناکامی پر بے دخل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جو ملکی مفادات، علاقائی تعاون اور عالمی سطح پر اعتماد و استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے اور دونوں ممالک سی پیک فیز تھری پر تیزی سے کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں اپنی خارجہ پالیسی میں واضح پیش رفت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہے ہیں، جبکہ سی پیک فیز تھری کے منصوبے پاکستان کی معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک، بالخصوص آذربائیجان اور ترکمانستان تک پاکستان کی رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے. جس سے تجارتی و توانائی تعاون کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آج عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ یہ پاکستان کی سفارتی خوداعتمادی اور پالیسی کے تسلسل کا نتیجہ ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ریاض کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں گہرے اعتماد کا مظہر ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سفارتکاری آج اعتماد، استحکام اور حقیقت پسندی کی عکاسی کر رہی ہے، جو ملک کے روشن اور خودمختار مستقبل کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کی جدید ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کی درخواست پینٹاگون نے منظور کر لی
  • پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر متفق
  • پیپلز پارٹی ڈاکوئوں کی سرپرستی بند کر ے، جئے قومی محاذ
  • چین کا مزید ممالک کے لیے ویزا فری سہولت میں توسیع کا اعلان
  • ایک یمنی کا بے باک تجزیہ
  • اسپنر کلدیپ یادو کو دورانِ سیریز آسٹریلیا سے واپس بھارت کیوں بھیجا گیا؟
  • پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے: خواجہ آصف
  • چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال