Nawaiwaqt:
2025-11-05@03:10:06 GMT

فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ٍ

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ٍ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ  کیخلاف میچ میں انجرڈ ہونے پر فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ فخر زمان کے آئوٹ ہوکر ڈریسنگ روم جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں بوجھل قدموں اور اداس انداز میں پویلین کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔فخر زمان ڈریسنگ روم میں پہنچ کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑے جب کہ اس دوران وہاں موجود شاہین آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔ یادرہے میچ میں  فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا تھا اور ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے پھر اننگز کے آخر تک انہوں نے فیلڈنگ کی۔بعد ازاں پاکستان کی اننگز کے دوران فخر زمان  چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دئیے اور 41 گیندوں پر 24 رنز پر آئوٹ ہوگئے۔اس میچ کے بعد فخر زمان  ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ  ٹیم میں امام الحق کو شامل کرلیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان ہاکی ٹیم دورہ بنگلادیش کیلیے 8 نومبر کو روانہ ہوگی

پاکستان ہاکی ٹیم دورہ بنگلادیش کے لیے 8 نومبر کو روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کپتان عماد بٹ کی قیادت میں قومی ہاکی اسکواڈ لاہور سے ڈھاکا کی اڑان بھرے گا۔

ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہناہے کہ اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ ایک دو روز میں ختم کررہے ہیں تاکہ لڑکے اپنے گھروں کو جاسکیں۔

طاہر زمان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے سامنے بنگلادیش کی ٹیم کوآسان نہیں لیں گے۔ پرانے میچز کو دیکھ کراپنی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ میں فٹنس میں بہتری لانے کے ساتھ پنالٹی کارنر، شوٹ آوٹس، دفاع، گول کیپنگ، کاؤنٹر اٹیک اور گول کرنے کی مہارت پر کام کیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ تمام لڑکے مکمل فٹ اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

طاہر زمان نے کہا کہ ہاکی پرو لیگ سے پہلے ہمارا اولین ہدف بنگلادیش کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ پانا ہے۔ بنگلادیش کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد پرو ہاکی لیگ پر توجہ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈھاکا پہنچنے کے بعد دو دن ٹریننگ کریں گے۔ ایک دن آرام کے بعد پہلا میچ 13 نومبر کو ہوگا۔ دوسرا میچ 14 نومبر جبکہ تیسرا میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوگئے،ایران
  • عقیدت ،ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنی نسخہ مکمل
  • پاکستان ہاکی ٹیم دورہ بنگلادیش کیلیے 8 نومبر کو روانہ ہوگی
  • نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے
  • بھارت: ٹرک اور بس کے تصادم میں 21 مسافر ہلاک
  • بابراعظم کی فارم واپس آنے سے ڈریسنگ روم کا اعتماد بحال ہورہا ہے، شاہین شاہ آفریدی
  • زمان پارک کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا
  • سانحہ9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • مٹیاری : شہر وگردونواح میں مچھروں کی بہتات،کئی ڈینگی میں مبتلا ہوگئے