رواں ماہ مہنگائی دو سے ڈھائی فیصد رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے پاکستان میں رواں ماہ مہنگائی دو سے ڈھائی فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
پاکستان کی معاشی صورتحال پر جاری رپورٹ کے مطابق فروری میں خوراک کی مہنگائی میں صفر اعشاریہ چار فیصد ماہانہ کمی متوقع ہے جس کی بڑی وجہ ٹماٹر کا پچپن فیصد ، پیاز کا ستائیس فیصد اور آلو کا اکیس فیصد سستا ہونا ہے جبکہ تازہ پھلوں اور چینی کی قیمتوں میں نو سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو سے چار فیصد اضافہ ہوچکا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں آٹھ اور بجلی کی قیمتوں میں صفر اعشاریہ فیصد کمی ہوئی ۔
رہائش، پانی، بجلی اور گیس نرخ میں صفر اعشاریہ دو فیصد ماہانہ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل کے مطابق شرح سود میں بھی مزید سو بیسز پوائنٹس کمی کی بھی گنجائش ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں
پڑھیں:
ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
لاہور، کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز جیکب آباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپور خاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور بھی گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
Post Views: 1