عرفان صدیقی نے چیف جسٹس اور پی ٹی آئی ارکان کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عرفان صدیقی نے چیف جسٹس اور پی ٹی آئی ارکان کی ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس نے حکومت سے بھی بات کی ہے، پی ٹی آئی اپنا تعمیری مؤقف ضرور پیش کرے، سیاسی اصلاحات کیلئے اس طرح کی ملاقاتیں بہت ضروری ہیں، ایوان سے واک آؤٹ اور احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، اس کے ساتھ ساتھ قانون سازی میں بھی حصہ لیں۔
عرفان صدیقی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو آفر کی کہ حکومت کی قانون سازی میں ترامیم تجویز کریں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے
پڑھیں:
ملاقات کیلئے خط لکھنے پر یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ
چیف جسٹس نے قائد حزب اختلاف کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا، انہوں نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس کے دوسرا آپشن پوچھنے پر قائد حزب اختلاف نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے چیف جسٹس کو خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر لیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے عمر ایوب کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا، انہوں نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا جواب میں کہنا تھا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا گرفتار کر لیا جائے گا، عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ خیال رہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔