آئی ایس او پاکستان کل بروز اتوار یوم تجدید عہد منائے گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
یوم تجدید عہد کی مناسبت سے لاہور میں خصوصی بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بائیک ریلی شام چار بجے مسلم ٹاون موڑ سے شروع ہو گی۔ جو براستہ فیروز پور روڈ اچھرہ سے ہوتی ہوئی شمع سٹاپ پر پہنچے گی، جہاں سے شادمان کی جانب سے ہوتے ہوئے شادمان گول چکر، شادمان انڈر پاس، چائنہ چوک اور مال روڈ سے ہوتی ہوئی باغ جناح اور مال روڈ سے ایجرٹن روڈ پہنچے گی جہاں سے امریکی قونصلیٹ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 23 فروری کو یوم تجدید عہد کے عنوان سے منا رہی ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں خصوصی بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بائیک ریلی شام چار بجے مسلم ٹاون موڑ سے شروع ہو گی۔ جو براستہ فیروز پور روڈ اچھرہ سے ہوتی ہوئی شمع سٹاپ پر پہنچے گی، جہاں سے شادمان کی جانب سے ہوتے ہوئے شادمان گول چکر، شادمان انڈر پاس، چائنہ چوک اور مال روڈ سے ہوتی ہوئی باغ جناح اور مال روڈ سے ایجرٹن روڈ پہنچے گی جہاں سے امریکی قونصلیٹ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کے اختتام پر طلبہ رہنما یوم تجدید عہد کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔ ریلی کی قیادت مرکزی رہنما کریں گے۔ ریلی میں لاہور بھر کے تمام تعلیمی اداروں سے آئی ایس او کے ارکان شریک ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور مال روڈ سے یوم تجدید عہد سے ہوتی ہوئی بائیک ریلی جہاں سے
پڑھیں:
26 ویں آئینی ترمیم آئی تو ہم سے کہا گیا کہ اسکی توثیق کریں، مولانا فضل الرحمان
فائل فوٹوجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئی تو ہم سے کہا گیا کہ اسکی توثیق کریں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ترمیم کا مسودہ حاصل کیا اور اس پر مشاورت کی، مسودے کے 35 نکات سے حکومت کو دستبردار کرایا، اصل مسودے کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کو توثیق کرنا ممکن نہ تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خاتمے کا فیصلہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کا 8 سے 9 سال تک چیئرمین رہا ہوں، کس طرح پاکستان کشمیر کے مسئلے کے پیچھے آتا رہا یہ سب دیکھا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مؤقف رکھتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بنیادی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کشمیر کے خصوصی اسٹیٹس کا خاتمہ کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسرائیل اور فلسطیں روزِ اول سے حالتِ جنگ میں ہے، 1967 کی جنگ میں جہاں جہاں اسرائیل نے قبضے کیے اقوام متحدہ نے کہا یہ قبضے ہیں۔