ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے، آئین پر عمل کیا جائے: شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔
میانوالی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے معاملات حل ہوں گے، اگر ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو انصاف کی بنیاد فیصلے کرنا ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو آئین میں کوئی چیز پسند نہیں اس کو مل کر تبدیل کر لیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا، ملک کا کیا بنے گا۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن چوری ہو،وہاں معیشت نہیں چل سکتی۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی بقاء اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے، پاکستانی قوم دنیا میں سب زیادہ خیرات کرنے والی قوم ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے ہم ٹیکس دینے سے انکاری ہوتے ہیں، مغربی ممالک میں غزہ کے معاملے پر بھرپور انداز میں آواز اٹھائی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی
پڑھیں:
سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔