سانحہ جامشورا کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی، امجد ایڈووکیٹ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ حادثے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تحقیقات سے ہم بالکل مطمئن نہیں ہیں، سندھ حکومت حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ہمیں مطمئن کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علی کاظم خواجہ، سید جان علی شاہ اور ان کے رفقائے کار کی موت کے اسباب تلاش کرنے کیلئے سندھ حکومت نے جی آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو گی اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کڑی سزا دلائے۔ علی کاظم خواجہ ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ تھے، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ علی کاظم خواجہ کو تمغہ حسن کارکردگی کیلئے نامزد کرے۔ اس بابت پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ چھنی رگیول میں علی کاظم خواجہ کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی کاظم خواجہ اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر پوری ملت اسلامیہ سوگوار ہے۔ حادثے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تحقیقات سے ہم بالکل مطمئن نہیں ہیں، سندھ حکومت حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ہمیں مطمئن کرائے۔ انہوں نے کہا کہ علی کاظم خواجہ، سید جان علی شاہ اور دیگر شہدائے اسلام کو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا ہو گا، جب تک ہم انہیں یاد نہیں رکھیں گے تب تک قومی ہیروز کو پذیرائی نہیں ملے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی کاظم خواجہ سندھ حکومت نے کہا
پڑھیں:
موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہمنانی نے جے یو آئی(ف)کے سندھ مارچ پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ احتجاج ہر فرد اور ہر جماعت کا جمہوری حق ہے، مگر سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وقت کی مناسبت کا خیال رکھا جائے۔سکھدیو ہمنانی نے کہاکہ پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب اب سندھ میں داخل ہوا ہے، ایسے میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے۔ کچے کے عوام آج سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور یکجہتی دکھانے کے بجائے جے یو آئی (ف) ان ہی کے نام پر سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جے یو آئی(ف)کا احتجاج سیلابی ریلا گزر جانے تک ملتوی کیا جانا چاہیے تھا۔یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں، سیلاب متاثرین کیساتھ ہمدردی دکھانے اور آپس میں متحد ہونے کا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والی ادارے متحرک ہیں جسکی وجہ سے جرائم میں خاطرخواہ کمی آئی ہے سندھ پولیس کی کامیاب کارروائیوں سے ڈاکوئوں کا زور ٹوٹا ہے، پچھلے چند ماہ میں شاہراہیں اور دیہات پہلے سے زیادہ محفوظ ہوئے ہیں۔ سکھدیو ہمنانی نے کہاکہ سیلابی صورتحال میں بھی سندھ حکومت نے پیشگی اقدامات کئے ہیں تاکہ کچے سے مجرم باآسانی فرار نہ ہو سکیں۔حکومت سندھ اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، جے یو آئی (ف)کو بھی سیاسی ڈرامے کے بجائے عوام کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔یہ وقت نعرے بازی یا پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، بلکہ ایک قوم بن کر آگے بڑھنے کا ہے۔