پنجاب حکومت صارف عدالتیں کیوں بند کر رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پنجاب حکومت نے 17 صارف عدالتیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سمری صوبائی کابینہ کو پیش کرنے کی منظوری دے دی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 میں ترامیم کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
سمری میں لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے ایک یا زیادہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ ججز کی تقرری کی تجویز دی گئی ہے تاکہ وہ صارف عدالت کے جج کے طور پر کام کریں۔
ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 3 مالی برسوں کے دوران عدالتوں میں صرف 8,381 مقدمات دائر کیے گئے۔ ان مقدمات کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب روپے کی رقم مختص کی گئی۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کیسز کی تعداد نسبتاً کم ہے جبکہ اخراجات کافی زیادہ ہیں۔ اس دوران اوسطاً، 117,167 روپے فی کیس خرچ ہوئے، جس سے خزانے پر بھاری بوجھ پڑا۔ گزشتہ مالی سال میں صرف 1,864 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
واضح رہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت نے اس سے قبل لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولنگر، لیہ، بھکر، میانوالی، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، اور منڈی بہاؤالدین میں ضلعی صارف عدالتیں قائم کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب صارف عدالتیں مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صارف عدالتیں مریم نواز صارف عدالتیں
پڑھیں:
کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی
کراچی:کئی سالوں بعد کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی اور سوا ارب روپے جمع کرا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی سال بعد سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور2 قسطوں میں سوا ارب روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی ہے، فریقین کے درمیان 32 ارب روپے سے زائد کے واجبات میں سے کے الیکٹرک نے 9 اعشاریہ 142ارب روپے ادا کرنے اتفاق کیا اور ادائیگیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق ستمبر 2025 تک سندھ حکومت کو 4.258 ارب روپے کی ادائیگی کی جائیگی جبکہ کے الیکٹرک ہر ماہ جمع شدہ الیکٹرسٹی ڈیوٹی ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا۔
معاہدے کے مطابق بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی گئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی اب اقساط میں سندھ حکومت کو ادا کی جائے گی، اس وقت الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں کے الیکٹرک پر 32 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا معاملہ پی اے سی میں زیر غور آیا تھا۔
دریں اثنا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے درمیان 25 ارب روپے کے واجبات کا معاملہ تاحال حل طلب ہے۔