ٹینس اسٹار کو گھورنا تماشائی کو مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
دبئی(سپورٹس ڈیسک)برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس اسٹار کا 4 ممالک میں پیچھا کرتا رہا، ابتدا میں ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا۔
اس مداح نے سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر نوجوان کھلاڑی کو گلے تک لگالیا۔
کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کے دوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانو پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں۔
ٹینس اسٹار نے امپائر کو شکایت بھی کی کہ تماشائیوں کے بیچ بیٹھا شخص انہیں ہراساں کررہا ہے، اسکے خلاف کارروائی کی۔
ٹینس اسٹار کی شکایت پر دبئی پولیس نے مداح کو حراست میں لے لیا ہے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی اداکارہ کیساتھ سیلفی لیتے مداح کی نازیباحرکت،ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹینس اسٹار
پڑھیں:
پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔ 2 روپے 78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔