وزیراعظم شہباز شریف کی سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کی تیمارداری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے ایڈیٹر الطاف حسن قریشی سے
ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی تیمارداری کی۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ٹیلیفون پر الطاف حسن قریشی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے طبی ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔
انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔