میرپورخاص (نمائندہ جسارت)رمضان المبارک قرآن ، جہاد اور صبر کا مہینہ ہے۔رب تعالی کی رضا جوئی کی خاطر بند? مومن روزے کی حالت میں بھوک پیاس اختیار کرتا ہے اور لغو چیزوں سے اپنے آپ کو دور رکھتا ہے .رمضان المبارک مجبور و بے کسوں ضرورت مندوں کی خبر گیری کا مہینہ ہے۔ رب کائنات نے تمام انسانیت کی دنیا و آخرت کی حقیقی فلاح اور کامیابی اور زندگی گذارنے کا چارٹر آف لائف قرآن عظیم الشان کی صورت میں رمضان میں نازل فرمایا۔سندھ باب الاسلام کی سرزمین بھی رمضان المبارک میں مشرف بہ اسلام ہوئی۔پاکستان جیسی عظیم آزاد نظریاتی مملکت بھی رمضان المبارک کی بابرکت ستائیسویں شب میں وجود پذیر آئی۔رمضان المبارک میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کریں غزہ کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کا عزم کرنا ہوگا.

اہل فلسطین کے غزم حوصلے اور قربانیوں نے امت مسلمہ کو باطل و ظالم کے سامنے سینہ سپر ہونے کا ہنر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ و معروف عالم دین مولانا عبدالقدوس احمدانی نے جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت منعقدہ استقبال رمضان کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے مقامی امیر شکیل احمد فہیم اور قیم نادر خان نے بھی خطاب کیا۔اجتماع میں شہریوں اور کارکنان نے بڑی تعداد مین شرکت کی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک

پڑھیں:

اجتماع عام ظالم نظام پر کاری ضرب ہوگا، آسیہ جمیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-08-13

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کیماڑی آسیہ جمیل نے ضلع کیماڑی میں اجتماع عام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا  اجتماع عام اس ظالم نظام پر کاری ضرب ہو گا، اجتماع عام پاکستان کا سلوگن’’ بدل دو نظام‘‘ پورے ملک میں حقیقی تبدیلی کا نقطہ آغاز ہوگا ،اس وقت جب وطن عزیز ہر طرف سے سنگین حالت سے دوچار ہے یہ اجتماع عوام کے لیے مسائل کا حل اور امید کی کرن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کارکنان کو اپنی دعوتی سرگرمیاں تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عام خواتین اور یوتھ تک رسائی حاصل کر کے انہیں اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت پر آمادہ کریں کیونکہ اس اجتماع میں خواتین کے مسائل اور ان کے لیے مختلف میدانوں میں آگے بڑھنے کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار مثالی ہے ۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین