22 بھارتی ماہی گیر واہگہ کے راستے بھارت کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے بائیس بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی بس کے ذریعے کراچی سے لاہور لایا گیا۔ رہائی پانے والوں میں بھوپت، مالا، کرشن، خالف، موہن، آصف، اشوک، اکبر، لکھمن، موجی، دیپک، رام جی، ہری، ٹپو، سوریش، وجے، منوج کمار، وینو، مہیش، سبھاش، سنجے اور سیلندھار شامل ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے، کھانا اور تحائف پیش کئے گئے۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی ماہی گیروں کو رہائی پانے
پڑھیں:
بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
لاہور:(نیوز ڈیسک)بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
امیگریشن اور کسٹم کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھارتی یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یاتریوں کو 13 نومبر تک کا ویزا دیا گیا ہے۔