ماہرہ خان کی شوہر کیساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پاکستان شوبز کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.
ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔
A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine)
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں تاہم کئی لوگ اداکارہ کو بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
چلتی ٹرین سے موبائل چھیننے کی انوکھی واردات، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص چلتی ہوئی ٹرین کے دروازے میں کھڑا موبائل فون استعمال کر رہا ہے۔ جسے ٹرین کے باہر کھڑے شخص نے انتہائی مہارت سے نیچے گرایا اور لے کر فرار ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین انتہائی تیز رفتاری سے چل رہی ہے جبکہ ریلوے ٹریک پر کھڑے ایک شخص نے ربڑ کا پائپ ٹرین کے دروازے میں کھڑے نوجوان کے ہاتھ پر مارا جس سے اس کے ہاتھ سے موبائل نیچے گر گیا اور نیچے کھڑے شخص نے بھاگ کر وہ موبائل اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نام میں ’دتا‘ کی جگہ ’کتا‘ لکھنے پر شہری کا انوکھا احتجاج، بھونکتے ہوئے ویڈیو وائرل
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے لکھا کہ ٹرین کے دروازے میں کھڑے ہو کر ویڈیو بنانے والے افراد خبردار ہو جائیں کیونکہ یہاں لٹیرے روزانہ نئے سے نیا طریقہ واردات ایجاد کر رہے ہیں۔
ٹرین کے دروازے میں کھڑے ہو کر وڈیوز بنانے والے افراد خبردار ہو جائیں کیونکہ یہاں لٹیرے روزانہ نئے سے نیا طریقہ واردات ایجاد کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/7UbuS5fODO
— کیڑےمکوڑے (@Form_45) July 3, 2025
ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ویوز حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے کیونکہ پائپ سخت نہیں تھا اور جب وہ ٹرین سے باہر کھڑا شخص دوسرے نوجوان کو پائپ مارتا ہے تو وہ نیچے جھک جاتا ہے اور وہ اس پر سلومو بھی بنا رہے ہیں۔
Isn't it staged to get views because the pipe isn't hard and it bend down when he hits him, they are also making slowmo on it…
— Haider Ali (@haiderali36226) July 3, 2025
عامر ملک نے لکھا کہ لوٹنے کا کوئی ایسا طریقہ نہیں ہوگا جو ہم نے نہ اپنایا ہو۔
دنیا کی سب سے جاہل قوم ہیں ہم، لوٹنے کا کوئی ایسا طریقہ نہ ہوگا جو ہم نے نہ اپنایا ہو۔ https://t.co/I8f26kHiIL
— Aamir Malik (@Aamirviews) July 4, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ سیلفی لینے والے افراد اور ٹک ٹاکر ٹرین کا سفر کرتے وقت چوکس رہیں۔
سیلفی اور ٹک ٹاکر ٹرین کا سفر کرتے وقت چوکس رہیں???? pic.twitter.com/KeHZLmEH4J
— ???????????????????????? ℤ???????????????????? (@Sheikh_Zohaib1) July 4, 2025
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ پلانٹڈ ویڈیو ہے جبکہ چند افراد یہ سوال کرتے نظر آئے کہ ویڈیو کون بنا رہا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چلتی ٹرین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کراچی میں ڈرگ روڈ پر ٹرین کے دروازے پر کھڑے مسافر سے دوسری سمت سے آنے والی ٹرین میں سوار مسافر نے موبائل چھیننے کی کوشش کی تھی۔
اس کے علاوہ کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے مسافر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرین سے موبائل چوری ویڈیو وائرل