حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کی جائے گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع پاکستانی وقت شام 4 بجے بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، شہید حسن نصر اللّٰہ کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کے ساتھ شہید ہونے والے ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے گی، ہاشم صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم کے مطابق شہید حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔
27 ستمبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید ہونے پر حسن نصر اللّٰہ کی امانتاً تدفین کی گئی تھی، سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے وقت دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک بند رہے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہید حسن نصر اللّٰہ کی تدفین میں ایران، عراق اور یمن کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے جبکہ ایران میں بھی حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی یاد میں تقریبات ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میڈیا کے مطابق ہاشم صفی الدین حسن نصر الل ہ کی تدفین
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے اِن کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔