ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہو، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
خیرات سے تعلیم چل سکتی ہے ، ہسپتال چل سکتے ہیں لیکن حکومت نہیں چل سکتی
پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے۔ تیسری آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس کیوں جاتے ہیں، خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں، تعلیم چل سکتی ہے لیکن خیرات سے حکومت نہیں چل سکتی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے، جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بری بات اپنے چیئرمین بلاول بھٹو جس نے سیلاب میں مریم نواز کی تعریف کی ان کو جھٹلانا آپ کو زیب نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دیا تھا۔