قومی مجرم کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا درست اقدام نہیں، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی مرتکب ہورہی ہے۔دوسری جانب پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا طلبہ خیبرپختونخوا کا مثبت چہرہ سامنے لائیں گے، ہم نے یہ دکھانا ہےکہ خیبرپختونخوا کے بچے کتنے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں، ہماری 34 یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ہی نہیں ہیں، حکومت کو وائس چانسلرز کی کمی پوری کرنی چاہیے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہے، دعائیں ہماری پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن صرف دعاؤں سےکام نہیں چلےگا، کھلاڑیوں کو کارکردگی بھی دکھانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پرکیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، افسوس ہے چترال میں اسٹیڈیم نہیں، وہاں سے کھلاڑی پشاور آکر کھیلتے ہیں، صرف سٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں، یہ ایک سٹیڈیم بھی نہیں بنا سکے اور کیا کام کریں گے۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو کے نام پر رکھا جائے، اسلام آباد ائیرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دی، جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزادسابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خان نے سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ داداکا نام تبدیل کرکے عمران کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، ان کے والد کی خدمات کے اعتراف میں پشاور میونسپل کمیٹی نے ان کی وفات کے بعد ایک قرارداد کے ذریعے سٹیڈیم کا نام رکھا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سٹیڈیم کا نام نام تبدیل نے کہا کہ کے نام پر
پڑھیں:
قصور، بچوں کی لڑائی سنگین تصادم میں تبدیل، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
قصور:ضلع قصور کے نواحی علاقے لمبے جاگیر میں بچوں کے درمیان شروع ہونے والی معمولی تکرار دو گروپوں کے درمیان شدید جھگڑے میں بدل گئی۔
ڈنڈوں اور سوٹوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران فریق اول سے تعلق رکھنے والا عبدالمنان شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ دیگر زخمیوں میں محمد اسد، محمد نواز اور متعدد افراد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: بچوں کی لڑائی میں گولیاں چل گئیں، صلح کے لیے آنے والے شخص سمیت 2 افراد جاں بحق
ریسکیو کے مطابق فریق دوئم کے تین افراد بھی جھگڑے میں زخمی ہوئے، جن میں سے شیخ عباس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور اسے تشویشناک حالت میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس تھانہ پھولنگر صدر نے واقعے کے بعد کسی بھی مزید تصادم سے بچنے کے لیے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ محلے اور قریبی اسپتال میں بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ قانون و امان کی صورتحال قابو میں رہے۔