علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
منگل اور بدھ قدرے بہتر دن ہیں۔ کچھ امیدیں پوری ہوسکتی ہیں یا پوری ہونے کے قریب ہوسکتی ہیں لیکن ایسے وقت میں زیادہ امید نہ رکھیں۔ آخری دو ایام انتہائی احتیاط طلب ہیں کہ جب نیا چاند آپ کے بارھویں خانے میں لگے گا۔ بیرون ملک امیگریشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا الجھن ہوسکتی ہے۔ اخراجات پر قابو رکھیں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
ہفتے کی ابتدا ہی میں مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ سفر سے منسلک کسی شعبے سے وابستہ ہیں تو کیریئر میں اچھی تبدیلی یا بہتری کا امکان موجود ہے۔ یکم اور دو مارچ کو کسی پرانے دوست سے ملاقات ہوسکتی ہے یا پرانا رکا یا پھنسا ہوا مالی معاملہ حل ہوسکتا ہے۔ مزاج میں کچھ بدمزگی ناپسندیدہ شخص کے رویے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
منگل اور بدھ کو بیرون ملک سے یا کسی بزرگ کا تعاون حاصل ہوگا۔ اس ہفتے کی سب سے اہم بات یکم مارچ کو آپ کے کیریئر میں اہم تبدیلی ہے۔ نیا کام مل سکتا ہے، نئی ملازمت مل سکتی ہے، موجودہ ملازمت یا کام میں ترقی کے واضح امکانات موجود ہیں۔ آپ کی ذمے داریاں بڑھنے والی ہیں۔ ایسے وقت میں مالی فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
پیر ذرا احتیاط طلب دن ہوسکتا ہے۔ غصے سے دور رہیں۔ گھر میں تناؤ کی وجہ سے شریکِ حیات کے ساتھ دوری ہوسکتی ہے۔ منگل اور بدھ کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے لیکن یہاں ذہنی دباؤ بھی نظر آرہا ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے کوشاں ہیں تو جمعے اور ہفتے کو کام یابی کے کچھ امکانات ہیں۔ کوئی کاغذی الجھن عارضی رکاوٹ بن سکتی ہے۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
آپ کی وراثت، شریکِ حیات کی آمدن، موروثی امراض اور اچانک مالی فائدے کے ساتھ انشورنس اور آپریشن جیسے امور کے خانے میں چھے سیارے ملاقات کرنے جارہے ہیں۔ یہ ہفتہ غیرمتوقع صورت حال پیدا کرسکتا ہے۔ ازدواجی رشتے متاثر ہوسکتے ہیں۔ نئے اور پرانے کم زور رشتے خراب ہوسکتے ہیں یا غلط فہمی کا شکار ہوسکتے ہیں، محتاط رہیں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کے شریکِ حیات کے ساتھ تعلقات میں گرمی سردی ہوسکتی ہے۔ کسی اجنبی سے ایک اچھے تعلق کی ابتدا ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے بیرون ملک سے منسلک کسی کام کی آفر مل جائے۔ آپ کے سیارے عطارد کو حوت میں ہبوط ہے، یہاں کچھ سمجھنے سمجھانے کی غلطی ہوسکتی ہے۔ اپنی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون کا بھی خیال رکھیں اور غیرضروری خیالات کو ذہن میں جگہ نہ دیں۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
مریخ و زہرہ دونوں سیاروں کو جمودی حالت سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے وقت میں ازدواجی تعلق میں سردمہری اور ذہنی دوری ہوسکتی ہے۔ ایسے وقت کو صبر اور خاموشی سے گزاریں، ورنہ یہ معاملہ عدالتی یا بزرگوں کی پنچایت کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ اس ہفتے کی سب سے اہم بات آپ کو نئی ملازمت، جس میں ممکن ہے بیرون ملک سے کوئی آفر ہو، مل سکتی ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔ کسی پرانے لین دین کی وجہ سے عدالت جانا پڑ سکتا ہے۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
سیاروں کا اجتماع اور نیا چاند محبت کے خانے میں طلوع ہورہا ہے۔ اولاد اور محبوب سے خوشی مل سکتی ہے۔ اگرچہ اس میں کچھ نفسیاتی اور ذہنی الجھنیں بھی ہیں۔ بیرون ملک سے کوئی اچھی خبر آسکتی ہے۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ سفر کے لیے آسانی پیدا ہوجائے۔ مشتری آپ کے آٹھویں خانے میں ہے۔ ایسے وقت میں صحت کا خیال ضرور رکھیں۔ ازدواجی گرمی سردی بھی نظر آتی ہے۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
پیر کو مالی فائدہ الجھن اور بھاگ دوڑ سے ہوسکتا ہے۔ بدھ کو سفر میں محتاط رہیں۔ کسی سے تلخ ہونے سے گریز کریں۔ جمعرات اور جمعے کو گھر کا ماحول بگڑ سکتا ہے۔ اپنے آپ کو پرسکون رکھیں۔ اپنے معدے کا ضرور خیال رکھیں۔ نامناسب غذا نئی خرابی پیدا کرسکتی ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے کوشش بہتر نتائج لاسکتی ہے۔ رہائش تبدیل ہوسکتی ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
پیر کے دن اپنے غصے کو قابو میں رکھیں، ورنہ گھر کا ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ والدہ کی مخالفت بالکل نہ کریں۔ اس ہفتے سفر ضرور ہوگا اور اس سفر سے نیا کام مل سکتا ہے۔ نئی ذمے داریاں مل سکتی ہیں۔ بیرون ملک سے بھی کوئی کام مل سکتا ہے۔ سینے کے پرانے امراض جو امراضِ قلب کی وجہ بن سکتے ہیں وہ سر اٹھا سکتے ہیں، محتاط رہیں۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
پیر کے روز اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ مالی وجہ سے یا صنفِ نازک کی وجہ سے خیالات پریشان ہوسکتے ہیں۔ اس ہفتے آپ کی جیب میں چھے سیارے یک جا ہورہے ہیں ایسے وقت نیا چاند بھی یہیں طلوع ہورہا ہے۔ اس بات کی قوی امید ہے کہ اچھا مالی اضافہ ہوسکتا ہے۔ لاٹری یا ایسی ہی کوئی آمدن ہوسکتی ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
پیر کے روز محبوب کے ساتھ کسی بات پر گرمی سردی ہوسکتی ہے۔ سینے اور معدے کا کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔ طالع میں نیا چاند طلوع ہورہا ہے۔ ایسے وقت کیریئر اور کام کے حوالے سے ایک اچھا موقع مل سکتا ہے۔ آپ کی شخصیت میں ایک خاص سنجیدگی اور روحانیت نکھرتی ہوئی نظر آتی ہے جو آپ کے قریبی افراد کو ضرور متاثر کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایسے وقت میں بیرون ملک سے مالی فائدہ ہوسکتے ہیں مل سکتا ہے ہوسکتی ہے ہوسکتا ہے کی وجہ سے نیا چاند اس ہفتے مل سکتی کے ساتھ سکتی ہے
پڑھیں:
اپنے ہی پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، اپوزیشن کا باضابطہ اتحاد موجود نہیں، مولانا فضل الرحمان
جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم موجودہ اسمبلیوں کو عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں کہہ سکتے، ہم اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ قوم کو غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں کراچی میں ملین مارچ کیا ، 27 اپریل کو لاہور میں بھی ملین مارچ ہوگا، پنجاب کے عوام فلسطینیوں کے حق میں ایک آوازہوں گے، 11 مئی کو پشاور میں جبکہ 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی آواز دنیا تک پہنچتی ہے اور مسلم دنیا کے حکمرانوں کو بھی جھنجھوڑ رہی ہے اور خود مسلم امہ کی بھی آواز بن رہی ہے، یہ شرف پاکستان کو حاصل ہے تو ہمیں اللہ کا شکرگزار ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا اس وقت ملک اور خصوصاً خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بدامنی کی صورتحال ناقابل بیان ہے، حکومتی رٹ نہیں ہے، مسلح گروہ دندناتے پھر رہے ہیں، عوام نہ بچوں کو اسکول بھیج سکتے ہیں نہ ان کے لیے کما سکتے ہیں، کاروباری برادری سے منہ مانگے بھتے مانگے جارہے ہیں، اس حوالے سے حکومتی کارکردگی زیرو ہے، حکومتی اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کو حفاظت فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کی نتیجے میں قائم ہونے والی صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، جے یو آئی ف کو امتیاز حاصل ہے کہ ہم نے 2018 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے کر نتائج تسلیم نہیں کیے، 2024 کے الیکشنز کے بارے میں بھی یہی موقف ہے، ہم ان اسمبلیوں کو عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں کہہ سکتے، ہم اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ قوم کو غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے ہی پلیٹ فارم سے ہی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، الیکشن، غزہ اور صوبوں کے حقوق کے بارے میں ہمارا جو موقف ہے ان پر جمیعت علمائے اسلام (ف) اپنے پلیٹ فارم سے ہی میدان میں رہے گی، البتہٰ روزمرہ معاملات میں کچھ مشترک امور سامنے آتے ہیں اس حوالے سے مذہبی یا پارلیمانی اپوزیشن جماعتوں سے اشتراک کی ضرورت ہو تو اس کے لیے اسٹریٹیجی جماعت کی شوریٰ کمیٹی طے کرے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتحاد صرف حکومتی بینچوں کا ہوتا ہے، اپوزیشن میں باضابطہ اتحاد کا تصور نہیں ہوتا، اپوزیشن کا ابھی تک باضابطہ اتحاد موجود نہیں ہے تاہم ہم باہمی رابطوں کو برقرار رکھیں گے لیکن اپوزیشن کے باقاعدہ اتحاد پر ہماری مجلس عمومی آمادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل کو خیبر پختونخوا میں پیش کیا جارہا ہے اور بلوچستان میں پیش ہوا ہے، ہماری مجلس عمومی نے اسے مسترد کیا ہے، بلوچستان میں ہمارے جن ممبران نے اس قانون کو ووٹ دیا ہے، ان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، ان کے جواب سے جماعت مطمئن ہوئی تو ٹھیک ورنہ ان کی رکنیت ختم کی جائے گی، ہمیں اسمبلی میں اپنی تعداد کی پروا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
maualana fazl ur rehman الیکشنز پریس کانفرنس پی ٹی آئی اتحاد غزہ مولانا فضل الرحمان