شہید سید حسن نصراللّٰہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، لاکھوں لوگ شریک
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
واضح رہے کہ سید حسن نصراللّٰہ 27 ستمبر 2024ء کو اسرائیل کے جنوبی بیروت پر فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، جس میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 85 ٹن دھماکہ خیز مواد سے ضاحیہ میں 6 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی تھیں، جبکہ سید ہاشم صفی الدین 3 اکتوبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سید حسن نصراللّٰہ کو بیروت ایئرپورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا، ان کا جسد خاکی تدفین کیلئے اسٹیڈیم سے لے جایا گیا، جہاں لاکھوں کی تعداد میں سوگواران موجود تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سید ہاشم صفی الدین کو پیر کو جنوبی لبنان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
سید حسن نصراللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی تشیع جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے تھے۔ بیروت میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے فوج اور داخلی سیکیورٹی فورسز کے یونٹس تعینات کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سید حسن نصراللّٰہ 27 ستمبر 2024ء کو اسرائیل کے جنوبی بیروت پر فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، جس میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 85 ٹن دھماکہ خیز مواد سے ضاحیہ میں 6 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی تھیں، جبکہ سید ہاشم صفی الدین 3 اکتوبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حملے میں شہید ہوئے سید ہاشم صفی الدین سید حسن نصرالل 2024ء کو
پڑھیں:
27ویں ترمیم کا فیصلہ ہو چکا، پیپلزپارٹی ٹوپی ڈرامے میں شریک: اسد قیصر
اسلام آباد:( نیوزڈیسک ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ27ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے ہو چکا ہے، پیپلزپارٹی ٹوپی ڈرامے میں شریک ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس بلایا تھا،27 آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بلاول کا بھی جو ٹویٹ آیا ہے تشویشناک ہے، پی پی پی بھی اِس ٹوپی ڈرامے میں شریک ہے، آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے ہو چکا ہے، اب صرف لوگوں کو دکھانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک پی پی پی تھی ذولفقار بھٹو والی جس نے آئین کی بنیاد رکھی، دوسری بینظیر بھٹو والی جس نے جمہوریت کے لئے جان دے دی، آج کی پی پی پی جمہوریت کو دفن کرنے کے لئے جان لگا رہی ہے، میاں صاحب کانعرہ اب ووٹ کو عزت دو کہاں گیا؟
اسد قیصر نے کہا کہ اِس اقتدار کا آپ نے کیا کرنا ہے جو پاؤں پڑنے کی بنیاد پر دیا جائے، نواز شریف خودکو ووٹ کو عزت دینے کا چمپیئن سمجھ رہے تھے وہ خاموش ہیں، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو بھی اپنی سفارشات بھیجی ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جاتی ہے تو پریس ریلیز جاری کر دیں، ہم ہرصورت جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کے لئے عوام کے پاس بھی جائیں گے، ہم اس پر پارلیمنٹ میں بھی بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔