پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چئیرمین ظفرمسعود  نے بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اپنے اقدامات کے ذریعے ہمیں ڈیفالٹ قرار دینے کی کوشش نہ کرے، ہم اے ڈی آر یا اپنی آمدنی پر ٹیکس کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

ایف بی آرہمیں ڈیفالٹ قرار دینے کی کوشش نہ کرے، آمدنی پر ٹیکس کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں،

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 جاری ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سمیت بینکوں کے صدور اور غیرملکی مندوبین شریک ہیں۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چئیرمین ظفرمسعود  نے بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنے اقدامات کے ذریعے ہمیں ڈیفالٹ قرار دینے کی کوشش نہ کرے، ہم اے ڈی آر یا اپنی آمدنی پر ٹیکس کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، بینکنگ سیکٹر نے ایک دن میں حکومت کو 30ارب روپے کا ریونیو جمع کرکے دیے۔

انہوں نے کہا کہ سمٹ کامقصد انڈسٹریل لیڈر،  انٹرنیشنل پلیئرز سے ہم آہنگ ہونا ہے، بینکنگ سیکٹر پاکستان کا سرفہرست ٹیکس دہندہ ہے، بینکنگ سیکٹر نے ٹیکسوں کی ادائیگیوں میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مزاحمت کرتے ہیں آمدنی پر ٹیکس ایف بی آر

پڑھیں:

جنگ ستمبر 1965 کا 17 واں روز 

اسلام آباد:

جنگ 1965 کے 17 وں روز پاکستانی آرٹلری نے کھیم کرن سیکٹر میں دشمن کے 4 ٹینک تباہ کئے۔

سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے دو طرفہ حملوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا، ان دو طرفہ حملوں میں بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پاکستان نے بھارت کے 442 ٹینک تباہ کئے اور 17 ٹینکوں کو درست حالت میں اپنے قبضہ میں کرلیا، پاک فضائیہ کے جہازوں نے سامبا جموں سیکٹر اور بھارتی فضائیہ کے اڈوں، بلوڑوں اور آدم پورہ پر تابڑ توڑ حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی۔

صدر ایوب خان کا جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں موقف تھا کہ ''مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لئے موثر ذرائع اور طریقے وضع کئے جائیں۔''

پاک فوج  نے مختلف سیکٹرز میں تقریبا 500 مربع میل بھارتی علاقے پر بھی قبضہ کرلیا، ان علاقوں  میں اکھنور، کھیم کرن اور راجھستان سیکٹر کے علاقے شامل تھے، پاک افواج نے بھارتی فوج کے 20 افسران، 19 جے سی اوز اور 530 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
  • غزہ کو خالی کروا کر وہاں یہودی بستیاں آباد کی جائیں گی، سردار مسعود
  • جنگ ستمبر 1965 کا 17 واں روز 
  • قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد مسئلہ فلسطین کو دفن کرنے کی کوششں کی جا رہی ہے، مسعود خان
  • بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے
  • محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
  • حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست، وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، شہباز شریف
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم