مریم نواز معیاری ترقیاتی منصوبوں کیلیے علی گنڈاپور سے خاص تربیت لیں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پشاور:
مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز معیاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے علی گنڈاپور سے خاص تربیت لیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا۔ پہلی بارش نے بائیکرز کے لیے بنائے گئے کروڑوں روپے کے منصوبے کا پول کھول دیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ لاہور کا گرین لائن منصوبہ نااہل وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے تمام منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے۔مریم نواز کو معیاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے علی امین گنڈا پور سے خصوصی تربیت لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام سے زیادہ کمیشن لینا شریف خاندان کا پرانا وتیرہ ہے۔ صرف ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے بنائے گئے منصوبوں کا یہی حال ہوتا ہے۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ راج کماری مریم نواز اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔ پنجاب کے تمام منصوبے جعلی وزیرِ اعلیٰ کی طرح جعلی ثابت ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں مریم نواز
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
ذرائع کے مطابق وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی ترقیاتی منصوبے وفاقی بجٹ سے نکالنے پر مجبور ہے۔ صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 1100 ارب روپے ہے جبکہ وفاق 300 ارب روپے خرچ کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وفاق 18 ویں ترمیم کے بعد منتقل صوبائی منصوبوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرے۔ ذرائع کے مطابق وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی ترقیاتی منصوبے وفاقی بجٹ سے نکالنے پر مجبور ہے۔ صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 1100 ارب روپے ہے جبکہ وفاق 300 ارب روپے خرچ کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف نے صوبائی نوعیت کے 168 منصوبوں پر مزید خرچ کرنے سے روک دیا ہے۔ ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے وفاق کو مزید 800 ارب روپے خرچ کرنا تھے تاہم اب 168 صوبائی نوعیت کے منصوبے صوبائی ترقیاتی بجٹ سے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔