کراچی:

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر تاحال جاری نہ ہوسکا۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے دو ہفتے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی تاہم اب تک اس حوالے سے ایڈمن آرڈر جاری نہیں کیا جا سکا، جس پر ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔  

ذرائع کے مطابق ماضی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق پہلے ایڈمن آرڈر جاری کیا جاتا تھا اور بعد میں اضافے کا اطلاق ہوتا تھا، لیکن اس بار ایڈمن آرڈر جاری نہ ہونے پر ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔  

صدر سی بی اے پی آئی اے ہدایت اللہ خان نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے 22 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی تاہم حیران کن طور پر تاحال اس کا ایڈمن آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اضافے کے بعد ملازمین کو تنخواہیں بھی جاری کی جا چکی ہیں لیکن باضابطہ احکامات نہ آنے پر بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔  

ہدایت اللہ خان نے کہا کہ آج پی آئی اے انتظامیہ سے ایڈمن آرڈر کے اجرا کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی تاکہ ملازمین کی پریشانی دور کی جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تنخواہوں میں اضافے ایڈمن آرڈر جاری نہ ملازمین کی پی آئی اے

پڑھیں:

کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی، 360 گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارف خوش ہیں جبکہ تندور مالکان نے قیمتوں کو مسترد کردیا۔

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کا اہم اقدام آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچادیا، روٹی کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی، 360 گرام کی روٹی اب 40 کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہوگی۔

صارفین نے روٹی کی قیمت میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعدسونا سستا ہو گیا
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس سنگل بینچ میں کیسے لگ گیا؟ رپورٹ طلب
  • اوپیک پلس ممالک کا پیداوار بڑھانے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی
  • ریاست اتراکھنڈ میں 50 سال پرانے مزار پر بلڈوزر چلایا گیا
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں کی گرفتاریاں
  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی
  • وائس آف امریکا کی بحالی کا عدالتی حکم، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ’من مانا اور غیر آئینی‘ قرار
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی