امریکہ پاکستان اور افغانستان کو لڑانا چاہتا ہے، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب میں کسان کو گندم کا ریٹ نہ ملا وہ مر جائے گا، کسانوں کو مایوسی میں دھکیلا جا رہا ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے، مگر اس کی زراعت کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور ہمارے حکمران پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لیاقت بلوچ، امیرالعظیم، اسامہ رضی، قیصر شریف سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جماعت اسلامی کی مجلس شوری اور مجلس عاملہ کے اجلاس ہوئے،ان اجلاسوں میں مختلف تنظیمی اور سیاسی فیصلے کیےگئے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان کے بعد حکومت کیخلاف بڑی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں شاہراہوں پر دھرنے دیئےجائیں گے، دوسرے مرحلے میں گورنر ہاؤسز کے باہر احتجاج ہوگا اور پھر عوامی مارچ ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے باوجود تاحال اس کا ریلیف عوام کو نہیں دیا جا رہا، حکومت عوام کی ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کرتی ہے لیکن ایسا نہیں، عام آدمی کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں، تعلیم بھی بچوں سے دور ہو رہی ہے۔ امیر جماعت کا کہنا تھاکہ حالات کے باعث ہائیر ایجوکیشن حاصل کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے، کاشتکار پریشان ہے، روانہ اجرت کمانے والوں کیلئے روز بروز حالات تنگ ہو رہے ہیں، قوم کی نمائندگی جماعت اسلامی کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک کے جاگیرداروں کیخلاف جب تک تحریک شروع نہیں ہوگی اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے، ملک میں منشیات عام ہو رہی ہیں، تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کے اندر منشیات کی صورت میں زہر اتارا جا رہا ہے۔ منشیات پولیس کی پشت پناہی میں فروخت ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں علماء منشیات کیخلاف لوگوں کو آگاہ کریں۔ تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، خواتین کی کام کرنیوالی جگہیں ہوں یا تعلیمی ادارے، خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت خواتین کے حق میں بات نہیں کرتی، جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عام آدمی، طالبعلموں، خواتین اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کیساتھ ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال بد تر ہوتی جا رہی ہے، ملک کا نظام بوسیدہ بن چکا ہے، نظام واضح ہو جس میں خواتین کو تمام حقوق ملنے چاہئیں۔ کسی سیاسی جماعت کا ایجنڈا نہیں وہ تعلیم، خواتین کے حقوق اور منشیات پر بات کریں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے، قبائلی علاقوں میں امن و امان کے سنگین حالات ہیں، امریکہ کی خواہش ہے پاکستان اور افغانستان کو لڑایا جائے، بلوچستان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں، ریاست جب خود آئین کو پامال کرے گی لوگ کیسے آئین پر عمل کریں گے۔ امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ بلوچستان میں بلوچ لوگ کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں، اندرون سندھ میں اس وقت ڈاکو راج ہے، کراچی میں عوام کی زندگی کو عذاب بنا کر رکھ دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی ٹینکروں کا ٹائم نہیں سیٹ کروا سکتی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پنجاب میں کسان کو گندم کا ریٹ نہ ملا وہ مر جائے گا، کسانوں کو مایوسی میں دھکیلا جا رہا ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے، مگر اس کی زراعت کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور ہمارے حکمران پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی نے جا رہا ہے نے کہا کہ رہے ہیں رہی ہے ہو رہی
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا کردار واضح ہے، 2018ء میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی دوبارہ واپس لائی گئی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں مستونگ میں سیشن جج کا قتل بھی دہشت گردی کی سنگین مثال ہے، دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے۔
انہوں نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سر زمین دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے تاہم افسوس کے ساتھ کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستان کی حالیہ کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے اور بلوچستان کے عوام نے قیامِ پاکستان اور وفاق کے استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا اور دیگر صوبوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔
ورکشاپ کے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی چاروں صوبوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے اور اب ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔