جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی بحال کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
سپریم کورٹ بار کے زیرِ اہتمام پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس بہت سوچ کر بلایا گیا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کمزور نہیں یلغار کی طاقت رکھتی ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پیکا ایکٹ ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
وفد کو ججز کی کم تعداد اور ثالثی نظام کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، قانونی اصلاحات اور گڈ گورننس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
میاں رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کی متعدد شقیں مبہم ہیں، آئین کا آرٹیکل 19آزادی اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی اس قانون کو آرٹیکل 19 10 اے کے خلاف سمجھتی ہیں، یہ پلیٹ فارم سویلین بالادستی کے لیے ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
پڑھیں:
اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بےضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جسے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ملتوی کیا جائے۔
یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے، 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں ہوئی جبکہ 2019 کے بعد سے ریٹائرمنٹ کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے گئے۔
اس کے برعکس، وائس چانسلر نے اپنی تنخواہ غیر قانونی طور پر ایچ ای سی کے طے شدہ پیمانے سے دگنی مقرر کر رکھی ہے جس کی صدرِ پاکستان سے منظوری نہیں لی گئی۔