وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا. تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے.درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے. حلف اٹھایا جاتا ہے. لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے.

جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں. ڈاکٹروں کا ایک اشتہار پڑھا تو شرم آئی. یہ اشتہارات کے ذریعے پروموشن ڈاکٹرز کے شان شیان نہیں. اشتہاروں کی ضرورت سیاست دانوں کو ہوتی ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے. لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا، آج سیالکوٹ میں کئی اسپتال بن گئے ہیں، ان اسپتال کے باوجود سہولیات کم پڑ جاتی ہیں. میرے والد نے سیالکوٹ میں اسپتال تعمیر کروایا. اس شہر کی ضرورت کے مطابق صحت کی سہولیات کم ہیں. ایک زمانے میں سیالکوٹ میں صرف چار، پانچ ڈاکٹرز تھے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شہر میں ایک اور جدید اسپتال کے لیے اقدامات کریں گے، شہر کے کاروباری طبقے نے خدمت کے لیے بہت کام کیا ہے، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری اصلی تاریخ کو 80 کی دہائی میں مسخ کیا گیا.ہم نے افغان جنگ کو جہاد کا نام دیا جو جہاد نہیں تھا. آج 6 لاکھ افغان یہاں بیٹھے ہوئے ہیں. ہم نے تاریخ بدلی، ہیرو بدلے، ہماری قوم سے حقیقی تشخص اور شناخت کھو گئی ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میرے اپنے خیالات ہیں شاہد کوئی اتفاق نہ کرے. ہمیں اپنے دین پر فخر ہونا چاہیئے. سلیبس میں ایسی چیزیں تھیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.وزارتوں کی تقسیم میں وزارت تعلیم کا آخری نمبر ہوتا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیالکوٹ میں خواجہ آصف کہا کہ

پڑھیں:

بھارت ہمیں مشرقی، مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پرجوتے پڑے مودی تو چپ ہی کرگیا: وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں مودی تو چپ ہی کرگیا اور مغربی محاذ پر پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کی ثالثی کے مثبت نتائج آئیں گے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ طورخم بارڈر غیرقانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کھولا گیا ہے، طورخم بارڈر پر کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی، بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ اس بہانے دوبارہ نہ ٹک سکیں۔انہوں نے کہا کہ اِس وقت ہر چیز معطل ہے ویزہ پروسس بھی بند ہے، جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہوجاتی یہ پروسس معطل رہے گا، افغان باشندوں کا معاملہ پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر آیا ہے، ترکیے اور قطر خوش اسلوبی سے ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پہلے تو غیرقانونی مقیم افغانیوں کا مسئلہ افغانستان تسلیم نہیں کرتا تھا، ان کاموقف تھاکہ یہ مسئلہ پاکستان کا ہے، اب اس کی بین الاقوامی سطح پر اونرشپ سامنے آگئی ہے، ترکیے گفتگومیں یہ شق بھی شامل ہے کہ اگروہاں سے کوئی غیرقانونی سرگرمی ہوتی ہےتو اس کاہرجانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے تو کسی قسم کی حرکت نہیں ہورہی، سیز فائر کی خلاف ورزی ہم تو نہیں کررہے افغانستان کررہا ہے، افغانستان تاثر دے رہا ہے کہ ان سب میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے، اس ثالثی میں چاروں ملکوں کی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے گفتگو کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ
  • مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کے خلاف مودی حکومت کی کارروائیوں سے نوجوان صحافیوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا
  • اشتہار
  • نظام ظلم سے متنفر جواں نسل ہی ملک کا روشن مستقبل ہے‘جاوداں فہیم
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • کینیڈین وزیرِاعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
  • بھارت ہمیں مشرقی، مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پرجوتے پڑے مودی تو چپ ہی کرگیا: وزیردفاع
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • افغانستان ثالثی کے بہتر نتائج کی امید، مودی جوتے کھا کر چپ: خواجہ آصف
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم