راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی سوشل میڈیا ٹیم کے نام پر تاجروں سے مبینہ نذرانے وصول کئے جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مری روڈ فیض آباد میں مریم نواز کی مبینہ سوشل میڈیا ٹیم نے دکانوں، ہوٹلوں اور ریستوران کی ویڈیوز بنائیں، جس پر تاجروں میں تشویش پھیل گئی۔ مبینہ ٹیم اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے حکم پر تجاوزات کا سروے کر رہے ہیں اور تصاویر وزیراعلیٰ کو بھیجنے کے بعد اگلے دن آپریشن ہوگا۔
اہلکاروں نے مبینہ طور پر دکانداروں کو دھمکی دی کہ اگر ان کی ٹیم کے دیگر ممبران کو 10 ہزار روپے دیے جائیں تو ویڈیوز روک دی جائیں گی، ورنہ ڈی سی راولپنڈی کو آپریشن کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔ تاجروں نے شکایت کی کہ وہ پہلے ہی محکموں کے جرمانوں، گیس اور بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں اور مزید بھتہ نہیں دے سکتے۔ کرکٹ میچز کے باعث کاروبار پہلے ہی متاثر ہے، ایسے میں اضافی اخراجات کہاں سے پورے کریں؟
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی دور میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
معروف بھارتی فلم ساز، اداکار اور پروڈیوسر بونی کپور کے وزن میں کمی کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
آنجہانی بالی ووڈ فلم اسٹار سری دیوی کے شوہر ان دنوں اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جن میں وہ بے حد اسمارٹ اور دلکش نظر آ رہے ہیں۔
بونی کپور جو کہ برسوں سے موٹاپے کا شکار تھے اب اچانک بےحد وزن کم کر چکے ہیں اور ان کا یہ نیا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے بغیر جم جائے اپنی صحت بہتر بنائی ہے اور تیزی سے وزن کم کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی فٹنس کا راز ان کی خوراک میں چھپا ہے، جہاں وہ رات کا کھانا ترک کر چکے ہیں اور ڈنر میں صرف سوپ لیتے ہیں۔ جبکہ ناشتے میں وہ صرف پھل، جوس کا استعمال کرتے ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں صرف جوار کی روٹی کھاتے ہیں۔
یہ وہ ڈائٹ ہے جس کا مستقل مزاجی سے استعمال کر کے بونی کپور نے وزن بغیر کسی جسمانی مشق یا جم کے کم کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں تاہم صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بونی کپور نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے۔