اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تلہ گنگ، لاہور، موٹر وے ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹر وے، رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش کی وجہ سے مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہے گا۔اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کاامکان ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پشاور سمیت خیبر پختونخواکے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختونخواکے بالائی علاقوں میں مزید بارش ہونے کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔آزاد کشمیر میں بارش اور برفبار ی کا ا مکان ہے، لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں بارش کی توقع ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد: باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی تاحال لاپتا، 5ویں روز بھی تلاش جاری
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کا اپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے، اپریشن کے لیے ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا۔
امدادی ذرائع نے کہا کہ پہلی ٹیم گاڑی ڈوبنے سے 600 میٹر کی حدود میں لڑکی کی تلاش کرے گی، پہلی ٹیم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز8 اور 4 میں سواں پل کے نیچے بھی لڑکی کی تلاش کرے گی۔
دوسری ٹیم جی ٹی روڈ پر سواں پل سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیس فور میں مشرق کی جانب سرچ کرے گی۔
تیسری ٹیم جی ٹی روڈ پر سواں پل سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز4میں مغرب کی جانب لڑکی کی تلاش کرے گی۔